خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 595 of 872

خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 595

خطبات مسر در جلد دہم 595 خطبه جمعه فرموده مورخه 5 اکتوبر 2012ء اس وقت میں ایسے ہی کچھ لوگوں کی تحریریں پیش کروں گا جنہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت سے متاثر ہوکر، آپ کی شخصیت سے متاثر ہو کر آپ کے بارے میں لکھا ہے۔ان میں سے بعض مخالفین بھی تھے اور مخالفت میں بڑھے ہوئے تھے لیکن حقیقت لکھنے پر مجبور ہوئے۔George Sale ایک مصنف ہیں جنہوں نے انگریزی ترجمه قرآن (The Koran) میں To the reader کے عنوان سے ایک باب لکھا ہے۔یہ اسلام کے بارے میں کوئی ہمارے حق میں نہیں ہیں۔اسی طرح ایک مصنف پین بیمس (Spanhemius) ہے۔وہ بھی اسلام کا کافی مخالف ہے۔لیکن اس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں بعض باتیں کہی ہیں اور یہ اس کے بارہ میں لکھتا ہے کہ یہ تو نیک آدمی ہے۔وہ نیک تو بہر حال نہیں ہے لیکن کم از کم انصاف لکھنے پر مجبور تھا۔اُس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلام کے بارہ میں جو لکھا ہے یہ اُس کے حوالے سے لکھ رہے ہیں۔وہ لکھتا ہے کہ: محمد صلی اللہ علیہ وسلم کامل طور پر فطری قابلیتوں سے آراستہ تھے، شکل میں نہایت خوبصورت، فہیم اور دور رس عقل والے۔پسندیدہ و خوش اطوار غرباء پرور، ہر ایک سے متواضع۔دشمنوں کے مقابلہ میں صاحب استقلال و شجاعت۔سب سے بڑھ کر یہ کہ خدائے تعالیٰ کے نام کا نہایت ادب و احترام کرنے والے تھے۔جھوٹی قسم کھانے والوں، زانیوں، سفاکوں، جھوٹی تہمت لگانے والوں، فضول خرچی کرنے والوں ، لالچیوں اور جھوٹی گواہی دینے والوں کے خلاف نہایت سخت تھے۔بردباری ، صدقہ و خیرات، رحم وکرم، شکر گزاری، والدین اور بزرگوں کی تعظیم کی نہایت تاکید کرنے والے اور خدا کی حمد و تعریف میں نہایت کثرت سے مشغول رہنے والے تھے۔“ 66 (The Koran or Alcoran of Mohammad by George Sale, Gent, William Tegg and Co, London 1877 page vi) اور یہ سب کچھ لکھنے کے باوجود وہ بعض جگہ جا کے آپ پر الزام تراشی بھی کرتا ہے۔پھر ایک مصنف سٹینلے لین پول (Stanley Lane-Poole) ہیں۔وہ لکھتے ہیں کہ: حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اپنے آبائی شہر مکہ میں جب فاتحانہ داخل ہوئے اور اہل مکہ آپ کے جانی دشمن اورخون کے پیاسے تھے تو ان سب کو معاف کر دیا۔یہ ایسی فتح تھی اور ایسا پاکیزہ فاتحانہ داخلہ تھا جس کی مثال ساری تاریخ انسانیت میں نہیں ملتی۔(The Speeches and Table-Talk of the Prophet Mohammad by Stanley Lane-poole, Macmillan and Co۔1882, page xlvi-xlvii)