خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 561 of 872

خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 561

خطبات مسرور جلد دہم 561 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 ستمبر 2012ء تیسرا جنازہ غائب مکر مہ وے مریم کو ر یا باہ صاحبہ صدر لجنہ اماءاللہ گیمبیا کا ہے۔یہ جماعت احمدیہ گیمبیا کی بڑے عرصے سے صدرتھیں۔7 اور 8 اگست کی درمیانی رات ان کی وفات ہوئی۔إِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ۔ایک ہفت قبل یہ شدید بیمار ہوئیں۔ہسپتال میں داخل تھیں لیکن جانبر نہ ہوسکیں۔مرحومہ علیو ایمبا صاحب مرحوم سابق نائب امیر جماعت گیمبیا کی اہلیہ تھیں۔وہاں کے حالات کی وجہ سے ان کو بڑا لمبا عرصہ اجازت ملی تھی کہ صدر کے طور پر کام کرتی رہیں، اس لئے تیرہ سال کا لمبا عرصہ ان کو صدارت کی توفیق ملی۔ہر لحاظ سے لجنہ کو انہوں نے مضبوط کیا۔اجتماعات کا آغاز کیا۔انہوں نے لجنہ کو بڑا آرگنا ئز کیا۔جماعت کی ہر خدمت پر لبیک کہنے والی تھیں۔بڑی سادہ اور منکسر المزاج اور محنت کرنے والی خاتون تھیں۔ہمیشہ یہ کوشش ہوتی تھی کہ لجنہ اماء اللہ مالی قربانی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور خود بھی بہت قربانی کرنے والی تھیں۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے۔جیسا کہ میں نے کہا ان سب کی نماز جنازہ ابھی ادا کی جائے گی۔ایک جنازہ حاضر ہے۔نمازوں کے بعد میں نماز جنازہ کے لئے نیچے جاؤں گا۔احباب یہیں مسجد میں رہیں اور میرے ساتھ جنازہ ادا کریں۔الفضل انٹرنیشنل مورخہ 5 تا 11 اکتوبر 2012 جلد 19 شماره 40 صفحه 5 تا 8 )