خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 521
خطبات مسرور جلد دہم 521 خطبه جمعه فرموده مورخه 24 اگست 2012 ء کی اطاعت اور محبت بھی مثالی تھی اور ایک نمونہ تھی۔جب ریٹائر ہونے لگے تو اس سے پہلے انہوں نے مجھے کہا کہ یہ نوکری تو میں کر رہا ہوں لیکن بہت عرصہ سے میری یہ خواہش ہے کہ میں وقف کروں اور حقیقت بھی یہی تھی۔کئی مرتبہ پہلے بھی مجھے کہہ چکے تھے کہ میں اپنے آپ کو وقف کرنا چاہتا ہوں۔لیکن میں اُن کو ہمیشہ کہا کرتا تھا کہ آپ اس وقت جہاں ہیں وہاں آپ کی ضرورت ہے اور اپنے آپ کو وقف ہی سمجھیں۔بلکہ جس طرح یہ کام کر رہے تھے ایک واقف زندگی سے بڑھ کر کر رہے تھے۔ہر سال یہ مجھے یاد دہانی بھی کرواتے رہتے تھے۔اب ان کی ریٹائرمنٹ بھی ہوگئی تھی۔پھر دوبارہ بھی ان کو کنٹریکٹ مل گیا تھا۔میں نے یہی کہا کہ جب تک ملازمت ہے وہیں رہیں۔وہیں آپ کی ضرورت ہے۔بڑی جرات اور حکمت سے ماشاء اللہ تمام کام سرانجام دیتے تھے۔بیعتوں پر ان کی خوشی دیدنی ہوتی تھی۔ان کے ذریعہ سے کئی بیعتیں بھی وہاں ہوئیں۔مڈل ایسٹ کے ملکوں کے درمیان یہ رابطے کا کام بھی ادا کرتے رہے۔حساب دانی اور اکاؤنٹس کے ماہر تھے۔اس لحاظ سے بھی ان کی وجہ سے مجھے وہاں جماعتوں کے حساب کتاب کی کوئی فکر نہیں ہوتی تھی۔اس کے علاوہ بھی بہت سے اہم کام اور اہم مسائل کو حل کرنے کے بارے میں جب بھی ان کو بھیجا گیا، انہوں نے بڑی خوش اسلوبی سے وہ تمام کام کئے۔جب بھی یہاں آتے اور اکثر آتے رہتے تھے۔آتے ہی یہ نہیں کہ تھکے ہوئے ہیں تو آرام کر لیں ، مسجد پہنچ جاتے تھے اور جتنے دن یہاں رہتے تمام نمازیں مسجد فضل میں ادا کرتے ، اس لئے انہوں نے گھر بھی یہاں قریب لیا ہوا تھا۔خلاصہ یہ کہ یہ خلافت کے اُن مددگاروں میں سے تھے جو حقیقی سلطان نصیر ہوتے ہیں۔ان کے رخصت ہونے سے ایک بہت بڑا خلا پیدا ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ ایسے تقویٰ شعار اور کام کرنے والے کارکن ہمیشہ خلافت کو عطا فرما تار ہے۔اپنے پیار کرنے والے خدا پر بھروسہ ہے کہ ان جیسے لاکھوں سلطان نصیر عطا فرمائے گا۔انشاء اللہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند تر فرماتا چلا جائے اور اُن کو اپنے پیاروں کے قدموں میں جگہ دے۔ان کی خدمات کی تفصیل اور ان کی سیرت کی تفصیل بہت لمبی ہے۔اُن کے جاننے والے امید ہے ان کے بارہ میں لکھیں گے۔اللہ تعالیٰ یو کے جماعت کو بھی ان جیسے بے نفس کا رکن عطا فرمائے اور ان کی بیوی اور بیٹی کا حامی و ناصر ہو۔خطبہ ثانیہ سے قبل حضور نے فرمایا: ایم ٹی اے والوں کی اطلاع تھی کہ یہ ٹرانسمیشن ایک بج کے اکیس منٹ سے، ایک بج کے چالیس منٹ تک ہیں منٹ صحیح نہیں رہی ، تو جو خطبہ نہیں دیکھ سکے وہ پھر Repeat دیکھ لیں۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 7 ستمبر تا 20 ستمبر 2012 جلد 19 شماره 36-37 صفحہ 15 تا19)