خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 458 of 872

خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 458

خطبات مسرور جلد دہم 458 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 جولائی 2012ء ان کو 1950ء میں بلایا اور ان کا خود انٹرویو لیا اور یہ اپنی ملازمت سے استعفیٰ دے کر پھر ربوہ آگئے اور پہلے نائب وکیل کے طور پر ، اُس کے بعد 1960ء میں وکیل المال اول کے طور پر وفات تک خدمات سرانجام دیں۔باون سال وکیل المال اول رہے اور اس سے پہلے بھی انہوں نے دس سال کام کیا۔خلافت ثانیہ سے لے کر اب تک ان کو اللہ تعالیٰ نے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔ذیلی تنظیموں میں بھی بھر پور خدمات سرانجام دیتے رہے۔ربوہ میں پہلے معتمد مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ بنے۔اس کے علاوہ بھی خدام الاحمدیہ کے مختلف کاموں میں خدمات پر مامور رہے۔نائب صدر صف دوم انصار اللہ بھی رہے۔پھر رکن خصوصی تو لمبا عرصہ رہے۔مجلس کار پرداز کے ممبر بھی تھے۔قاضی بھی تھے۔1960ء میں ان کو حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بیگم کی طرف سے حج بدل کی توفیق بھی ملی۔مختلف ممالک میں دوروں پر جاتے رہے۔ان کے کئی شعری مجموعے ہیں۔1965 ء سے 1983 ء تک جلسہ سالانہ ربوہ کے موقع پر ان کو در خمین سے نظمیں پڑھنے کا موقع ملا۔اور یہاں یو کے کے جلسہ میں بھی دو دفعہ چھیاسی (1986ء) اور اٹھانوے(1998ء) میں ان کو حضرت خلیفۃ المسیح الرابع کے وقت میں نظم پڑھنے کا موقع ملا۔بلکہ ایک دفعہ حضرت خلیفہ اسیح الرابع نے ان کی نظم سننے کے بعد کہا تھا کہ آپ نے پرانے جلسوں کی یاد تازہ کر دی جور بوہ اور قادیان کے ہوتے تھے۔ان میں ایک خوبی یہ تھی کہ جب دورے پر جاتے تھے تو پروجیکٹر اور تصویروں کی سلائڈز جو ہیں وہ لے جایا کرتے تھے جو مختلف بیرونی ممالک کے مشن کی ہوتی تھیں اور بجائے اس کے کہ لمبی چوڑی تقریریں کریں یہ دکھایا کرتے تھے کہ دنیا میں یہ ہمارے مشن قائم ہورہے ہیں، یہ سکول بن رہے ہیں ، یہ ہسپتال بن رہے ہیں، مساجد بن رہی ہیں اور یہ سلائڈ ز دکھاتے تھے۔ایک تبلیغی موقع بھی میسر آ جاتا تھا جو اپنوں کے لئے تربیت کا باعث بنتا تھا۔یہ بات جہاں ان کو قربانیوں کی طرف توجہ دلاتی تھی وہاں بعض دفعہ چھوٹے چھوٹے قصبوں اور دیہاتوں میں غیر احمدی بھی آجاتے تھے اور یہ دیکھ کر کہ جماعت احمد یہ اس طرح اسلام کی خدمت کر رہی ہے۔گویا بجائے اس کے کہ بحث و تمحیص اور دلائل ہوں، پروجیکٹر کے ذریعہ سے انہوں نے تبلیغی بھی اور تر بیتی بھی بہت کام کیا۔جب تک ان میں ہمت رہی ، ہمیشہ یہی کرتے رہے۔یہاں 2009ء کے جلسہ میں آئے تھے اور خلافت جوبلی کے اظہار تشکر کی جور پورٹ تھی وہ ان کو پیش کرنے کی توفیق ملی۔جماعت کی طرف سے مجھے، خلیفہ وقت کو، جو ایک رقم جو بلی کی دی گئی تھی کہ مختلف جماعتی مقصد پر خرچ لیں، وہ بھی ان کو پیش کرنے کی توفیق ملی۔ان کے ایک بیٹے امریکہ میں مبلغ سلسلہ ہیں ، واقف زندگی ہیں، دوسرے واقف زندگی بیٹے ربوہ میں ہیں۔رشتہ ناطہ کے