خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 417
خطبات مسرور جلد دہم 417 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 6 جولائی 2012ء ہیں۔ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اُن دعاؤں کے وارث بنیں جو آپ نے جلسے میں شامل ہونے والوں کے لئے کی ہیں اور جو آپ نے اپنی جماعت کے افراد کے لئے کیں۔بعض انتظامی با تیں بھی ہیں۔جلسے کے تمام پروگراموں کو خاموشی سے تمام لوگوں کو سننا چاہئے اور حاضری بھی صحیح رہنی چاہئے اور جو بھی علمی ، روحانی، تربیتی مضامین ہوں، انہیں اپنی زندگیوں کا حصہ بنانے کی کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ سب کو اس کی توفیق بھی عطا فرمائے۔پھر انتظامی لحاظ سے ہی یہ بات بھی کہنا چاہتا ہوں کہ ہر لحاظ سے، ہر شامل ہونے والے کو جو یہاں انتظامیہ ہے، اُس سے تعاون کرنا چاہئے۔اور انتظامیہ کو بھی، ڈیوٹی دینے والوں کو بھی اپنی مہمان نوازی کا پورا پورا حق ادا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔اسی طرح ڈیوٹی دینے والے بھی اور ہر شامل ہونے والا بھی اپنے ماحول پر بھی نظر رکھیں۔اللہ تعالیٰ ہر ایک کو ہر شر سے محفوظ رکھے اور اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سے اس جلسے کو با برکت فرمائے۔الفضل انٹرنیشنل مورخہ 27 جولائی تا 2 اگست 2012 جلد 19 شماره 30 صفحه 5 تا8)