خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 404 of 872

خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 404

خطبات مسرور جلد دہم 404 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 29 جون 2012ء مشکلات اگر اللہ تعالیٰ کی خاطر آتی ہیں تو وہ اس کو محسوس ہی نہیں کرتا بلکہ وہ دن اُس کے لئے بہشت کے دن ہوتے ہیں۔خدا کے فرشتے ماں کی طرح اُسے گود میں لے لیتے ہیں۔( ملفوظات جلد 2 صفحہ 195 ایڈیشن 2003 ء مطبوعہ ربوہ ) أن تکلیف کے دنوں میں اللہ تعالی سے ایک خاص تعلق پیدا ہو جاتا ہے اور اس تعلق کی وجہ سے اللہ تعالیٰ فرشتوں کو حکم دیتا ہے کہ ایسے شخصوں کو اپنی گود میں لے لو۔پس یہ چند باتیں اُن نصائح میں سے میں نے بیان کی ہیں جو وقتا فوقتا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں فرمائی ہیں۔ہمیں چاہئے کہ ان پر عمل کرنے کی کوشش کریں، اپنی زندگیوں میں ایک ایسی تبدیلی پیدا کریں۔جو خدا تعالیٰ کی رضا کو حاصل کرنے والی ہو۔جیسا کہ میں نے کہا کہ جلسہ ہماری عملی ، روحانی ، دینی اور علمی حالتوں میں تبدیلی پیدا کرنے کے لئے منعقد ہوتا ہے۔پس جلسے کے دنوں میں جلسے کے ماحول اور یہاں کی جانے والی تقریروں سے بھر پور فائدہ اُٹھانے کی کوشش کریں اور ہر ایک اپنی حالتوں کے جائزے لے کہ کیا ہم وہ معیار حاصل کر رہے ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہم سے چاہتے ہیں؟ تبھی ہم جلسہ میں شامل ہونے کا صحیح فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور اس کی برکات سے فیضیاب ہو سکتے ہیں ورنہ یہ بھی دنیاوی میلوں کی طرح کا ایک میلہ ہی ہوگا۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس مقصد کے حصول کی توفیق عطا فرمائے۔ایک بات انتظامی لحاظ سے بھی میں کہنا چاہتا ہوں کہ ہر شامل ہونے والے کو اپنے ارد گر دما حول میں بھی نظر رکھنی چاہئے۔یہ جلسہ کے ماحول کی حفاظت کے لئے بھی ضروری ہے اور آپ کی حفاظت کے لئے بھی ضروری ہے۔کارکنان کے لئے خاص طور پر یہ ہدایت یادرکھیں کہ ڈیوٹیوں کے دوران بعض نمازوں کی طرف توجہ نہیں دیتے۔نمازوں کی ادائیگی کی طرف با قاعدہ انتظام ہونا چاہئے اور جو ان کے نگران ہیں وہ اس طرف توجہ دیں اور اسی طرح جلسے کے دوران تمام احباب ذکر الہی کی طرف توجہ دیں۔یہی جلسے کا ایک بہت بڑا مقصد ہے۔اللہ تعالیٰ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 20 جولائی تا 26 جولائی 2012 جلد 19 شماره 29 صفحہ 5 تا8 )