خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 374
خطبات مسرور جلد دہم 374 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 جون 2012ء گئے تھے ، ( یعنی اُن دنوں میں وہ اپنا مکان بنا رہے تھے ) اس لئے واپس آکر پھر یہ تعمیر مکان کا کام شروع کیا۔جب نیچے کی منزل تیار ہو چکی اور اوپر کی منزل تعمیر ہونا شروع ہوئی تو میں دفعہ بیمار ہو گیا۔بخار کی حرارت 104 درجہ تک پہنچ جاتی۔اس طرح کئی روز گزر گئے۔چوہدری رستم علی صاحب روز مرہ دریافت حال کے لئے تشریف لاتے اور تسلی دیتے اور فرماتے کہ میں حضرت صاحب کو روزمرہ دعا کے لئے لکھتا رہتا ہوں۔ایک روز دن کا وقت تھا مجھے خواب میں معلوم ہوا کہ میری ہمشیرہ مرحومہ کہہ رہی ہیں کہ دعا قبول ہو گئی۔آنکھ کھلنے پر میں نے اپنی بیوی اور اپنے بھائی اور لڑکوں سے کہا کہ ہمشیرہ ابھی یہاں پر کھڑی تھیں اور کہہ رہی تھیں کہ دعا قبول ہو گئی۔لیکن ہوا کیا ؟ اُس کے بعد بخار کی حرارت زیادہ سے زیادہ ہوتی گئی اور میں کئی روز تک بیہوش رہا۔سب گھر والوں کو مایوسی ہوگئی۔بالخصوص چوہدری رستم علی صاحب مرحوم کو بہت تشویش ہوئی کہ خدانخواستہ اگر اس وقت وفات کا واقعہ ہو گیا تو سب کہیں گے کہ یہ بیعت کرنے کا نتیجہ ہے اور بہت خراب اثر گھر والوں پر پڑے گا اور دوستوں پر بھی جنہوں نے اس کے ساتھ بیعت کی ہے۔چوہدری صاحب مرحوم دعا میں لگے رہے اور صحت کے لئے روز مرہ حضرت صاحب کی خدمت میں لکھتے رہے۔خدا کا شکر ہے کہ مجھے آرام ہونا شروع ہو گیا اور ایک مہینے کے اندر بالکل آرام ہو گیا۔ہم نے عید کی نماز دکانوں میں پڑھی۔الحمد للہ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے خواب میں دکھلا یا تھا دعا قبول ہوگئی۔وہ بات پوری ہو گئی۔(ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ غیر مطبوعہ رجسٹر نمبر 12 صفحہ نمبر 249 تا 251 روایت حضرت بابوعبدالرحمن صاحب) حضرت حافظ مبارک احمد صاحب بیان کرتے ہیں کہ حضرت خلیفہ اوّل مولوی صاحب، (مولوی خان ملک صاحب) کی خاص عزت کیا کرتے تھے۔اس کی وجہ یہ مولوی خان ملک صاحب خود فرمایا کرتے تھے کہ حضرت مولوی صاحب مجھ سے طالب علمی کے زمانے میں کہا کرتے تھے کہ آپ دعا کریں کہ میں بہت بڑا آدمی بن جاؤں۔( بڑا آدمی ہونے سے مراد دین میں ترقی کرنا تھا)۔فرماتے تھے کہ حضرت خلیفہ اول کی یہ باتیں سن کے میں اُن کے لئے بہت دعا کیا کرتا تھا۔تو میں نے حضرت مولوی صاحب کے لئے دعا کی اور قبولیت کے آثار دیکھ کر اُن کو بتا بھی دیا کہ آپ بڑے دینی عالم بن جائیں گے۔اور یہی مراد تھی اُن کی دعا کرنے سے کہ دین کا بڑارتبہ مجھے حاصل ہو جائے)۔(ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ غیر مطبوعہ رجسٹر نمبر 11 صفحہ نمبر 169 روایت حضرت حافظ مبارک احمد صاحب) حضرت عبدالستار صاحب ولد عبد اللہ صاحب فرماتے ہیں کہ حضور کی پیشگوئی عَفَتِ الدِّيَارُ