خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 302
خطبات مسرور جلد دہم 302 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 11 مئی 2012 ء یہی کشمکش رہتی تھی کہ حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس ہی جگہ نصیب ہو اور آپ کے ساتھ ہی کھڑے ہو کر نماز پڑھیں۔پھر آپ لکھتے ہیں کہ اللہ اللہ ! وہ کیسا مبارک اور پاک وجو دتھا جس کی صحبت نے ہمیں مخلوق سے مستغنی کر دیا اور ایسا صبر دے دیا کہ غیروں کی محبت سے ہمیں نجات دلا دی اور ہمیں مولی ہی کا آستانہ دکھا دیا۔(ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ غیر مطبوعہ جلد 6 صفحہ 82-83 89 روایت حضرت شیخ محمد اسماعیل صاحب) اللہ تعالیٰ ہمیں بھی آپ کی بیعت کا حق ادا کرنے کی توفیق دیتے ہوئے آپ کے ساتھ اخوت اور تعلق اور محبت کے رشتے کو مضبوط سے مضبوط تر کرتے چلے جانے کی توفیق عطا فرمائے ، اور اس رشتے کی وجہ سے ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل پیروی کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی محبت کو حاصل کرنے والے بھی ہوں۔اس وقت میں نماز جمعہ کے بعد دو جنازے غائب بھی پڑھاؤں گا، دونوں قادیان کی دو بزرگ خواتین کے جنازے ہیں۔پہلا جنازہ جو ہے مکر مہ رشیدہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم مستری محمد دین صاحب درویش مرحوم قادیان کا ہے۔4 مئی کو پچاسی سال کی عمر میں اُن کی وفات ہوئی ہے۔إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔آپ مستری ناظر الدین صاحب کی بیٹی اور حضرت میاں فتح دین صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ صحابی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نواسی تھیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خاندان میں حضرت اتاں عائشہ جو معروف ہیں۔اماں جان نے حضرت اماں عائشہ کو بیٹی بنا یا ہوا تھا، اُن کی بھانجی تھیں۔قادیان میں حضرت صاحبزادہ مرزا وسیم صاحب کی بیگم صاحبہ سے بڑا خاص تعلق تھا اور انہوں نے بھی اپنے خاوند کے ساتھ ، بڑی تکلیف کے ساتھ ، لیکن خوشی سے اور بشاشت سے درویشی کا زمانہ گزارا ہے۔مرحومہ نے 1944ء میں وصیت کرنے کی توفیق پائی تھی۔آپ کو لمبا عرصہ لجنہ میں بطور سیکرٹری خدمت خلق کام کرنے کا موقعہ ملا۔مرحومہ کے چار بیٹے تھے جن میں سے بڑے بیٹے حمید الدین صاحب شمس مرحوم مبلغ سلسلہ تھے جو سینتالیس سال کی عمر میں ان کی زندگی میں وفات پاگئے تھے۔ان کے دوسرے بیٹے وحید الدین صاحب بھی واقف زندگی ہیں۔اسی طرح ایک بیٹے رشید الدین صاحب بھی صدر عمومی کے طور پر کام کرتے رہے۔اسی طرح نصیر الدین صاحب بھی ان کے ایک بیٹے ہیں وہ بھی وہیں کام کر رہے ہیں۔ان کے دامادوں میں سید عبد اللہ صاحب بھا گلپور کے زون کے امیر ہیں۔داماد عبد انتقی صاحب امور عامہ میں کام کرتے ہیں۔