خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 266
خطبات مسرور جلد دہم 266 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 اپریل 2012ء سے اقرار کروایا کہ حقیقی اسلام کی عملی تصویر جماعت احمدیہ کے افراد میں دیکھو۔آج بھی ہمارے لئے یہی بہت بڑا مقصد ہے جو ہمیں سامنے رکھنا چاہئے، جس کو اپنے سامنے رکھتے ہوئے ہم نے دنیا کے منہ بند کروانے ہیں۔اپنے نیک اعمال سے دنیا کو اسلام کی خوبصورت تعلیم کی طرف راغب کرنا ہے۔اپنی عبادتوں اور اپنی نمازوں سے اپنی سجدہ گاہوں کو تر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو جذب کرنا ہے۔اپنے ساتھ اپنی اولادوں کو بھی اس مقصد کا حق ادا کرنے والا بناتے ہوئے مسجدوں کے ساتھ جوڑنا ہے۔تبھی ہم مسجد کی تعمیر کا حق ادا کرسکیں گے۔تبھی ہم ربنا تقبلُ مِنَّا- إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيْم کی دعا سے فیض پانے والے ہو سکیں گے تبھی ہم زمانے کے امام کی بیعت میں آنے کا صحیح حق ادا کرنے والا کہلا سکیں گے۔تبھی ہم محبوب خدا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی حقیقی پیروی کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے پیار کو حاصل کر کے اپنی دنیا و آخرت سنوار نے والے بن سکیں گے۔پس آج اس مسجد کی تعمیر کے ساتھ جو کمز ور طبع لوگ ہیں وہ اپنے نئے راستے متعین کریں جو اپنے عہدوں کو پورا کرنے کے راستے ہیں۔جو محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے دعوے کو سچ ثابت کرنے کے راستے ہیں۔جو اللہ تعالیٰ کے پیار کو جذب کرنے کے راستے ہیں۔اسی طرح جو بہتر معیار کے ہیں، جن کی نمازوں کی طرف توجہ رہتی ہے، جو مسجدوں میں آنے والے ہیں، اُن کی آبادی کی طرف توجہ رکھتے ہیں وہ بھی ان باتوں کے اعلیٰ مدارج حاصل کرنے کے لئے اپنی عبادتوں اور حقوق اللہ کی ادائیگی کے اعلیٰ معیار حاصل کرنے کی کوشش کریں۔یہ مسجداب یہاں کی جماعت میں ایک انقلاب پیدا کرنے کا ذریعہ ہونی چاہئے۔جو معلومات میں نے لی ہیں۔اس بڑے ہال میں مردوں کے لئے اگر سات سو ساٹھ (760) نمازیوں کے لئے جگہ ہے تو اس کو ہر نماز میں جلد سے جلد بھرنے کی کوشش کریں۔اسی طرح یہ بھی مجھے رپورٹ دی گئی کہ عورتوں کے لئے پانچ سو ساٹھ (560) نمازیوں کے لئے جگہ ہے۔دو ہالوں میں بوقتِ ضرورت چھ سواتی (680) نمازیوں کی جگہ ہو سکتی ہے۔یعنی اس مسجد میں گل تقریباً دو ہزار نمازی نماز پڑھ سکتے ہیں۔اس پڑھ سکنے کے فقرے کو جلد سے جلد پڑھتے ہیں، میں بدلنے کی کوشش کریں۔تبھی مسجد کی تعمیر اور عبادت کا حق ادا کر سکیں گے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے یو کے جماعت سمیت پورے یورپ میں مسجدوں کی تعمیر کی طرف توجہ پیدا ہو رہی ہے لیکن اس تعمیر کی خوبصورتی نمازیوں کے ساتھ ہے۔ان مساجد کی خوبصورتی نمازیوں کے