خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 13 of 872

خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 13

خطبات مسرور جلد دہم 13 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 6 جنوری 2012 ء اس میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔بڑی اونچی چھلانگ لگائی تھی تحریک جدید میں بھی اور وقف جدید میں بھی۔اللہ تعالیٰ سب بہنوں اور بچیوں کو بھی جزا دے۔برطانیہ نمبر تین ہے۔اُس کے بعد جرمنی نمبر چار پر ہے۔پھر کینیڈا ہے۔پھر انڈیا ہے۔پھر آسٹریلیا ہے۔پھر انڈونیشیا ہے۔پھر بیلجیئم ہے اور سوئٹزر لینڈ ہے۔اور مقامی کرنسی میں جو اضافہ ہے اُس کے لحاظ سے نمبر ایک پر انڈیا ہے جنہوں نے کافی غیر معمولی اضافہ کیا ہے تقریباً چھتیس فیصد۔پھر بیلجیئم ہے باوجود چھوٹا سا ملک ہونے کے، چھوٹی سی جماعت ہونے کے انہوں نے بہت بڑا جمپ (Jump ) لیا ہے۔تقریباً تیس فیصد کا اضافہ ہے۔پھر آسٹریلیا ہے۔پھر برطانیہ ہے۔پھر انڈونیشیا۔اور چندوں کی ادائیگی کے لحاظ سے فی کس امریکہ پہلے نمبر پر ہے۔پھر سوئٹزرلینڈ۔پھر برطانیہ۔پھر بیلجیئم۔پھر آئر لینڈ۔لگتا ہے امریکہ تو اپنے ایک ایسے پوائنٹ پر پہنچا ہوا ہے جہاں شاید مزید جب تک تعداد میں اضافہ نہ کریں اضافہ ممکن نہیں لیکن برطانیہ میں گنجائش موجود ہے اور پوزیشن بہتر ہوسکتی ہے۔افریقہ میں مجموعی وصولی کے لحاظ سے پہلی پانچ جماعتوں میں نمبر ایک گھانا ہے۔پھرنا کیجیریا ہے۔پھر ماریشس ہے۔پھر برکینا فاسو ہے۔پھر یوگنڈا ہے۔وقف جدید کا چندہ ادا کرنے والوں میں بھی اس سال اللہ تعالیٰ کے فضل سے نوے ہزار افراد کا اضافہ ہوا ہے اور چھ لاکھ نوے ہزار تک تعداد پہنچ گئی ہے۔ابھی اس میں بہت گنجائش ہے۔افریقہ والوں کو میں نے کہا تھا کہ اس میں مزید اضافہ کریں۔نئے آنے والوں کو شامل کرنا چاہئے۔اب وکالت مال انشاء اللہ اُن کو اس تعداد میں اضافے کا بھی ٹارگٹ دے گی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بڑی سختی سے فرمایا ہے کہ قربانی کی عادت شروع دن سے ڈالنی چاہئے اور افریقہ کی جماعتیں اگر اس طرف کوشش کریں تو یہاں بڑی گنجائش موجود ہے اور انشاء اللہ اس میں بہت خاطر خواہ اضافہ ہوسکتا ہے۔اب وکالت مال کی طرف سے تعداد میں اضافے کے جو بھی ٹارگٹ اُن کو جائیں وہ اُس کو حاصل کرنے کی کوشش کریں۔چاہے معمولی رقم دیں۔اور تعداد میں بھی اس سال نائیجیریا، نائیجر اور سیرالیون اور برکینا فاسو اور سینیگال اور بین اور یوگنڈا وغیرہ نے زیادہ کوشش کی۔گھانا کو میں نے کہا تھا انہوں نے بہت کم کوشش کی ہے۔گھانا کو اپنی کوشش تیز کرنی چاہئے۔بالغان کا جو چندہ ہے اُس میں پاکستان کی پہلی تین جماعتیں اول لا ہور ہے۔دوم ربوہ ہے اور پھر کراچی ہے۔