خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 12
خطبات مسر در جلد دہم 12 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 6 جنوری 2012ء چندہ دے دیا۔صدر صاحب نے پوچھا کہ اتنی بڑی رقم۔انہوں نے کہا میں نے پورا حساب کیا ہے اور میری سال کی آمد پر یہ چندہ بنتا ہے اور اس میں مختلف تحریکات کا چندہ بھی ہے۔اس لئے میں دے رہی ہوں اور پورا ایک سال کا چندہ ادا کر رہی ہوں۔تو یہ ہیں ان لوگوں کے بھی اخلاص و وفا کے قصے جو نئے احمدی ہورہے ہیں۔قربانیاں کرنے کے لئے کس طرح ان میں جوش اور جذبہ پیدا ہو رہا ہے۔ان چند واقعات کے بعداب میں وقف جدید کے نئے سال کا اعلان کرتا ہوں اور کچھ کوائف پیش کرتا ہوں۔یکم جنوری سے وقف جدید کا سال بھی شروع ہوتا ہے۔چؤنواں (54 واں ) ختم ہوا ہے۔یہ پچپنواں ( 55 واں ) شروع ہو رہا ہے اور دنیا کی جور پورٹس موصول ہوئی ہیں، اُس کے مطابق (افریقن ملکوں کی بعض جگہوں سے بہت ساری رپورٹس نہیں بھی آتیں یا لیٹ آتی ہیں تو شامل نہیں کی جاتیں )۔چھیالیس لاکھ ترانوے ہزار پاؤنڈ سے اوپر کی وصولی ہے۔اور گزشتہ سال کی وصولی کے مقابلے پر اللہ کے فضل سے پانچ لاکھ دس ہزار پاؤنڈ زیادہ ہے۔الحمد للہ پاکستان حسب سابق پہلی پوزیشن میں ہی ہے اور باوجود اس کے کہ وہاں معاشی حالات بہت خراب ہیں، قربانیوں میں انہوں نے کمی نہیں آنے دی۔اللہ تعالیٰ اُن کے اموال ونفوس میں بے انتہا برکت ڈالے۔اپنی حفاظت میں رکھے اور ہر شر سے اُن کو پناہ میں رکھے۔اُس کے بعد امریکہ ہے۔امریکہ کے بعد پھر برطانیہ ہے۔وکالت مال کا پہلے خیال تھا کہ برطانیہ دوسرے نمبر پر آرہا ہے۔لیکن امریکہ والوں نے اپنی آخری رپورٹ جو مجھے بھجوائی اُس کے بعد برطانیہ کو انہوں نے تھوڑا سا پیچھے چھوڑ دیا ہے۔اور یہ تقریباً گیارہ ہزار پاؤنڈ کا بڑا معمولی فرق ہے۔جو پہلی لسٹ بنی تھی اُس میں برطانیہ نمبر دو ہی تھا لیکن اس کے بعد جور پورٹ میرے پاس آئی اُس کے مطابق پھر ان کو نمبر تین کرنا پڑا۔لیکن برطانیہ کا جو اضافہ ہے یہ بھی غیر معمولی اضافہ ہے، بڑا حیرت انگیز ہے۔اللہ تعالیٰ ان سب چندہ دینے والوں کے اموال ونفوس میں بے انتہا برکت ڈالے۔حالانکہ یہاں بھی معاشی حالات خراب ہیں۔پھر یہ کہ دوسرے اخراجات بھی ہیں ، چندے بھی ہیں، مسجد میں بھی تعمیر کرنے کی طرف توجہ ہو رہی ہے۔اُس کے باوجود تحریک جدید میں بھی اور وقف جدید میں بھی یو کے جماعت نے غیر معمولی اضافہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے کیا ہے اور یہی چیز ہے جس سے لگتا ہے که حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ کی روح کی ان کو سمجھ آرہی ہے۔اللہ کرے یہاں کی جماعت باقی ہر قسم کی نیکیوں میں بھی آگے بڑھنے والی ہو اور اسی طرح دنیا کی ساری جماعتیں بھی۔لجنہ یو کے نے بھی