خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 94
خطبات مسرور جلد و هم 94 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 فروری 2012 ء حق ان کے ساتھ ہے اور وہ کامیاب ہونے والے ہیں۔پس اللہ تعالیٰ تمہیں عافیت سے رکھے۔اٹھو خدائے ذوالجلال کی صفات کی تلاش میں لگ جاؤ اور دانش مندوں اور غور وفکر کرنے والوں کی طرح ان میں سوچ و بچار اور امعان نظر سے کام لو۔“ ( یعنی گہری نظر اور سوچ سے کام لو ) اچھی طرح دیکھ بھال کرو اور کمال کے ہر پہلو پر گہری نظر ڈالو۔اور اس عالم کے ظاہر میں اور اس کے باطن میں اس طرح تلاش کرو جیسے ایک حریص انسان بڑی رغبت سے اپنی خواہشات کی تلاش میں لگا رہتا ہے۔پس جب تم اس کے کمال تام کو پہنچ جاؤ اور اس کی خوشبو پا لو تو گویا تم نے اسی کو پالیا اور یہ ایسا راز ہے جو صرف ہدایت کے طالبوں پر ہی کھلتا ہے۔پس یہ تمہارا رب اور تمہارا آتا ہے جو خود کامل ہے اور تمام صفات کا ملہ اور محامد کا جامع ہے۔اس کو وہی شخص پہچان سکتا ہے جو سورۃ فاتحہ میں تدبر کرے اور دردمند دل کے ساتھ خدا تعالیٰ سے مدد مانگے۔وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ سے عہد باندھتے وقت اپنی نیت کو خالص کر لیتے ہیں اور اس سے عہد بیعت باندھتے ہیں اور اپنے نفوس کو ہر قسم کے بغض اور کینہ سے پاک کرتے ہیں ان پر اس 66 سورۃ کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور وہ فوراً صاحب بصیرت بن جاتے ہیں۔“ (اردو تر جمه عربی عبارت از کرامات الصادقین روحانی خزائن جلد 7 صفحہ 107 ، 108 بحوالہ تفسیر حضرت مسیح موعود جلد 1 صفحہ 77-79) پس جیسا کہ میں نے پہلے بھی ذکر کیا ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت میں آکر یہ وہ مقام ہے جس کی ہمیں ہمیشہ تلاش کرنی چاہئے اور اُس تک پہنچنا چاہئے۔سورۃ فاتحہ کا تد بربھی اور مکمل قرآن کریم پر تدبر کے رستے بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے رہنما اصولوں کے پیچھے چلنے سے ہی ہمیں مل سکتے ہیں۔اللہ کرے کہ ہم آپ کی خواہش اور اشاعت کے مطابق اللہ تعالیٰ کی صفات کا ادراک حاصل کر کے اپنی زندگیوں کو اُس کے احکامات کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرنے والے بن سکیں۔آج میں نمازوں کے بعد دو جنازے بھی پڑھاؤں گا جو غائب جنازے ہیں۔پہلا جنازہ ہے مکرمه فتح بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم مولانا احمد خان نیم صاحب مرحوم کا ہے جو ربوہ میں ایڈیشنل ناظر اصلاح وارشاد، مقامی تھے۔عرصہ ہوا مکرم احمد خان نسیم صاحب تو فوت ہو گئے ، اُن کی اہلیہ ہیں ان کی 4 فروری کو وفات ہوئی ہے، انَّا لِلهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔بڑی نیک ، دعا گو، نمازوں کی پابند اور تہجد گزار تقوی شعار اور وفا شعار خاتون تھیں۔قرآن کریم کی تلاوت بڑی باقاعدگی سے کرنے والی ، ان کے میاں جیسا کہ میں نے بتایا، مولانا احمد خان نسیم صاحب ایڈیشنل ناظر اصلاح وارشاد تھے مقامی تھے، اُس میں عموماً دیہاتی جماعتیں یا بعض ایسے ضلعے شامل تھے ، جن میں زیادہ دیہاتی جماعتیں تھیں اور ضلع جھنگ اور سرگودھا کا ضلع