خطبات محمود (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 56 of 413

خطبات محمود (جلد 9) — Page 56

56 اوقات انسان فردی نفع حاصل نہیں کر سکتا اور وہ مرجاتا ہے۔اس لئے فرمایا ہم مالک یوم الدین بھی ہیں یعنی ایک دن ایسا بھی مقرر ہے۔کہ جو قوموں کی جزا اور سزا کا دن ہے۔اس وقت فردی طور پر ہی بدلہ دیا جائے گا۔تو رحیمیت افراد کے ساتھ تعلق رکھتی ہے اور ما کیت تمام قوم کے کاموں کے بدلے کے ساتھ تعلق رکھتی ہے۔رحیمیت کو پہلے بیان فرمایا۔جو افراد کے ذاتی کاموں کے بدلے کے ساتھ تعلق رکھتی ہے اور پھر انتہائی درجے کا ذکر فرمایا۔جو قومی قربانی کے فوائد کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔اور ہر ایک انسان جانتا ہے۔کہ فردی فوائد سے قومی فوائد زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔خدا تعالٰی ہم سب کو تمدنی اور سیاسی امور کی ناواقفی اور کمزوری ایمان اور ان کے بد نتائج سے محفوظ رکھے اور ہمیں ہر قسم کی قربانیاں خواہ وہ فردی ترقی کے ساتھ تعلق رکھتی ہوں اور خواہ قومی ترقی کے ساتھ ان کے کرنے کی توفیق عطا فرمادے اور ان کے بہتر سے بہتر نتائج پیدا ہوں۔آمین الفضل ۱۴ مارچ ۱۹۲۵ء) ا مجانی الادب في حدائق العرب جزو ثانی ص ۱۶۴