خطبات محمود (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 378 of 413

خطبات محمود (جلد 9) — Page 378

378 اس کا قلب خدا کی صفات کا جلوہ گاہ بن جائے اور اس کے انوار کا اس پر نزول ہونا شروع ہو جائے تو اس کا یہ مقصد پورا ہو جاتا ہے جس کے لئے اسے دنیا میں بھیجا گیا۔پس میں پھر جماعت سے کہتا ہوں کہ وہ نماز کے سوا ذکر الہی بھی کرے۔اگر چہ ذکر الہی کرنے کے لئے کوئی خاص وقت مقرر نہیں جس وقت بھی انسان چاہے ذکر الہی کر سکتا ہے لیکن اس کے لئے بہترین وقت مسجد میں آکر امام کی انتظار کرنے کا جو وقت ہے وہ ہے کیونکہ ایک تو اس سے مسجد میں آکر ادھر ادھر کی باتوں سے انسان بچا رہتا ہے۔دوسرے یہ وقت فرصت کا ہوتا ہے خواہ کوئی زمین دار ہو یا تاجر ملازم ہو یا پیشہ ور۔وہ سمجھتا ہے یہ فارغ وقت ہے اور وہ جانتا ہے کہ جب تک نماز نہیں ہو لیتی میں مسجد سے نہیں جا سکتا۔پس وہ اس خالی وقت میں اچھی طرح ذکر الہی کر سکتا ہے اور اگر اس کو ضائع نہ کرے اور اس میں ذکر الہی کرنے کی عادت ڈالے تو قلب میں بہت بڑی اصلاح ہو جاتی ہے اور پھر انوار الہی کا نزول ہونا شروع ہو جاتا ہے۔پس امام کی انتظار میں جو وقت مسجد میں گزرتا ہے اس کو رائیگاں نہیں گنوانا چاہئے بلکہ اس میں ذکر الہی کرنا چاہئے کیونکہ ذکر الہی ایک ایسی چیز ہے۔جس سے مومن کا آئینہ دل صاف ہو جاتا ہے جس میں وہ خدا کی شکل کو دیکھتا ہے اور انوار الہی کا سبط بن جاتا ہے۔ہمارے ایک دوست ہیں ان کا نام میں نہیں لیتا۔وہ ابھی احمدی نہیں ہوئے تھے کہ انہوں نے خط میں لکھا۔احمدیت کے متعلق فلاں فلاں بات میری سمجھ میں نہیں آتی۔اس کے بعد میں نے رؤیا میں دیکھا ایک تخت بچھا ہوا ہے جس پر میں نے ان کو بیٹھے ہوئے دیکھا پھر دیکھا کہ آسمان سے ایک نور ان کے قلب پر گر رہا ہے اور وہ ذکر الہی کر رہے ہیں۔یہ اس وقت کا خواب ہے جب کہ وہ ابھی احمدی نہیں ہوئے تھے اور سلسلہ کے کاموں میں ان کو حصہ لینے کا موقع نہیں ملا تھا۔اس کے بعد خدا نے انہیں سلسلہ میں داخل ہونے کی توفیق بخشی اور ان کو سلسلہ کے کاموں میں حصہ لینے کے بہت سے موقعے ملے تو ذکر الہی انوار الہی کو جذب کرنے والا بن جاتا ہے۔اس لئے جماعت کو چاہئے کہ اس میں مصروف ہو اور مسجد میں آکر امام کی انتظار میں جو وقت گزرتا ہے۔اسے خالی نہ جانے دیا جائے بلکہ اس میں ذکر الہی کریں۔اگر گھر میں بھی موقع مل جائے تو نور علی نور ہے لیکن کم از کم مسجد میں تو ذکر الہی ضرور ہونا چاہئے۔ذکروں میں سے بھی بعض ذکر ایسے ہیں جو زیادہ مفید ہیں اور جلدی ہی ایک شخص کے دل کو پاک اور انوارالٹی کا سبط اور نزول گاہ بنا دیتے ہیں اور ذکروں میں سے خصوصیت کے ساتھ تسبیح و