خطبات محمود (جلد 9) — Page 122
1 122 نصف انچ کے قریب گہرا زخم ہو گیا۔جس کا نشان اب تک بھی میرے ہاتھ پر موجود ہے۔اس کی وجہ یہی تھی کہ وہی کام جس کو میں بظاہر آسان سمجھتا تھا۔پریکٹس اور مشق نہ ہونے کی وجہ سے مجھ سے نہ ہو سکا۔بلکہ وہ میرے لئے نقصان کا موجب بن گیا۔حالانکہ مستری روزانہ صبح سے شام تک اپنی روٹی کمانے کے لئے یہی کام کرتے رہتے ہیں۔لیکن ان کے ہاتھ پر تیشہ نہیں لگتا۔اور باوجود اس کے کہ میری توجہ اس کام کے کرنے میں زیادہ لگی ہوئی تھی۔کیونکہ میں اس کو پیشہ کے طور پر نہیں کر رہا تھا۔بلکہ کھیل اور لذت کے طور پر کرنے لگا تھا۔اور کھیل اور ایسے کام میں جو لذت اور شوق کے طور پر کیا جائے انہماک بھی زیادہ ہوتا ہے۔لیکن باوجود اس انہماک اور شوق کے پھر بھی میرا ہاتھ زخمی ہو گیا۔لیکن وہ لوگ جو اس کام کو پیشہ کے طور پر کرتے ہیں اور ان کو اس کی پریکٹس اور مشق ہوتی ہے ان کا ہاتھ زخمی نہیں ہوتا۔اس کی وجہ یہی ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ کس طرح نیشہ کو لکڑی پر مارا جاتا ہے۔اور ان کو اس کام کے کرنے کی پوری مشق اور پریکٹس ہوتی ہے۔اس لئے وہی کام جس کو وہ پیشہ کے طور پر اور روٹی کمانے کی خاطر کرتے ہیں اس سے ان کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔اور اس کام کو جب میں نے شوق اور لذت کے طور پر کرنا چاہا تو میرا ہاتھ زخمی ہو گیا۔یہ میرا تجربہ جو بچپن میں مجھے حاصل ہوا بڑوں کے کام بھی آسکتا ہے۔کیونکہ کوئی ادنی سے ادنی کام بھی لے لو۔اس کو ہم بغیر پریکٹس اور مشق کے نہیں کر سکتے۔اور اگر کریں تو بجائے نفع کے نقصان پہنچ جانے کا زیادہ اندیشہ ہوتا ہے۔مثلاً بہت دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ ایک قسم کی زمین ایک ہی ہل ایک ہی قسم کا بیج اور ایک ہی قسم کے بیل ہوتے ہیں لیکن پیداوار میں فرق پڑ جاتا ہے۔ایک کھیت میں زیادہ پیداوار ہوتی ہے اور دوسرے میں کم۔بلکہ اکثر دفعہ ایسا بھی ہو جاتا ہے کہ ایک شخص کے پاس دوسرے کی نسبت اچھا پیج اچھی زمین اور اچھے بیل ہوتے ہیں۔لیکن پھر بھی بعض دفعہ اس کی کھیتی دوسرے کی نسبت کم ہوتی ہے۔اس کی یہ وجہ نہیں ہوتی کہ پہلے شخص کے ہل زمین ، پیج یا بیلوں کا کوئی نقص ہوتا ہے۔بلکہ وجہ یہ ہوتی ہے کہ ایک شخص مشاق ہوتا ہے اور وہ اپنی کھیتی کی زیادہ نگہداشت کرتا ہے۔اس لئے وہ اسی زمین ، اسی بیج اور انہیں بیلوں سے زیادہ فائدہ حاصل کر لیتا ہے۔اور اس کے مقابلہ میں دوسرا شخص جو کام کی مشق نہیں رکھتا وہ اپنے کھیت کی حفاظت نہیں کرتا۔وہ زیادہ فائدہ نہیں حاصل کرتا۔غرض زندگی کے ہر شعبے میں یہ بات پائی جاتی ہے کہ جب تک کسی کام کے کرنے کی پریکٹس اور مشق نہ ہو۔اس وقت تک اس کام کے کرنے کا نہ صرف کوئی فائدہ نہیں ہو تا۔بلکہ الٹا نقصان