خطبات محمود (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 121 of 413

خطبات محمود (جلد 9) — Page 121

121 17 دعوت الی اللہ ہر احمدی کا فرض ہے (فرموده ۸ مئی ۱۹۲۵ء) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : میں نے اس سال کے شروع میں اپنے دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلائی تھی کہ اللہ تعالیٰ کا منشاء یہ ہے کہ ہم اس سال خصوصیت کے ساتھ اپنا پروگرام اور اپنا مقصد تبلیغ رکھیں۔میں دیکھتا ہوں کہ بہت سے دوستوں نے اس طرف توجہ کی ہے۔لیکن ایسے بہت سے دوست ابھی باقی ہیں جنہوں نے اپنی ذمہ داری کو نہیں سمجھا اور اپنے فرائض کی طرف مناسب توجہ نہیں کی۔میں نے متواتر اور بارہا بتایا ہے کہ دنیا کا کوئی چھوٹے سے چھوٹا کام بھی ایسا نہیں ہے جو بغیر پریکٹس اور مشق کے ہو سکے۔بہت سے کام ایسے ہوتے ہیں جن کے متعلق انسان یہ سمجھ لیتا ہے کہ اگر چاہوں تو اس کام کو با آسانی کر سکتا ہوں۔لیکن جب وہ اس کام کو شروع کرتا ہے تو اس کو پتہ لگ جاتا ہے کہ بغیر پریکٹس اور مشق وہ اس کام کو نہیں کر سکتا۔اور جس کام کو وہ شروع کرنے سے پہلے ایک آسان کام خیال کرتا تھا وہ ایک نہایت مشکل کام ہوتا ہے۔کیونکہ اس کو اس کام کے کرنے کی مشق نہیں ہوتی اور بہت دفعہ تو ایسا بھی ہو جاتا ہے کہ وہ اس کام کے کرنے کی وجہ سے اپنے آپ کو نقصان پہنچا لیتا ہے۔مجھے اپنا بچپن کا ایک واقعہ یاد ہے۔ہمارا مکان بن رہا تھا ایک مستری صاحب جو وہاں کام کر رہے تھے اپنے ہتھیار وہیں چھوڑ کر کھانا کھانے کے لئے گئے۔مجھے ان کو دیکھ کر کہ وہ کس طرح آسانی سے تیشہ چلاتے اور کیسی آسانی کے ساتھ لکڑی کاٹتے جاتے ہیں بہت شوق پیدا ہوا کہ میں بھی اسی طرح کروں۔چنانچہ جب وہ کھانا کھانے کے لئے گئے تو میں نے نتیشہ پکڑ کر اس کو لکڑی پر زور سے مارنا چاہا لیکن جونہی کہ میں نے پہلا تیشہ مارا۔وہ بجائے لکڑی پر پڑنے کے میرے ہاتھ پر لگا اور