خطبات محمود (جلد 9) — Page 110
3۔110 میں نہیں جانتا کہ ہماری جماعت کے دوستوں نے رمضان میں دعاؤں سے کیا فائدہ اٹھایا۔لیکن جنہوں نے خاص توجہ اور پورے وثوق اور یقین کے ساتھ دعائیں کی ہیں وہ دیکھیں گے کہ ان کے اقرباء کے لئے ان کے دوستوں کے لئے اور ان کے اپنے لئے ان کا کیسا اثر ہوا ہے۔مجھے اللہ تعالٰی نے اپنے فضل سے جیسا کہ میں پچھلے جمعہ کے خطبہ میں بتا چکا ہوں۔اس سال رمضان میں پہلے سالوں کی نسبت دعاؤں کی زیادہ توفیق اور موقع دیا ہے۔اور چند دنوں سے دعاؤں کے نتائج بھی نکلنے شروع ہو گئے ہیں۔چنانچہ بہت سے غم اور فکر جو مجھے دامن گیر تھے انہیں دور کر کے خدا تعالیٰ خوشی کے سامان پیدا کر رہا ہے۔ہر انسان کے لئے فکر ہوتے ہیں اور میں بھی فکروں سے خالی نہیں۔لیکن میرے اصل غم وہ ہیں جو جماعت کے متعلق ہیں۔اس لئے میں نے جو اپنے غموں کا ذکر کیا ہے اس سے میری مراد جماعت کی بہبودی اور ترقی کے لئے غم ہیں اور اگر سب دوست دعاؤں کے ساتھ میری مدد کریں تو وہ نیک مقاصد۔جن کو رسول کریم ا - حضرت مسیح موعود اور تمام انبیاء دنیا میں پھیلانا چاہتے تھے۔ان کے پورا ہونے میں کوئی شک اور کسی شبہ کی گنجائش ہی نہیں رہتی۔گو رمضان ختم ہوتا ہے۔لیکن میں اپنے دوستوں کی توجہ دلاتا ہوں کہ مومن کے لئے ہمیشہ رمضان ہے۔وہ جس وقت بھی دعائیں کرتا ہے اس کی دعائیں سنی جاتی ہیں۔کیونکہ دعاؤں کی قبولیت رمضان کے مہینہ تک ہی محدود نہیں بلکہ مومن کے لئے تمام سال رمضان ہے اور ہر وقت رمضان کی طرح اس کی دعائیں خدا سنتا ہے۔ہمارا خدا دنوں مہینوں، سالوں، صدیوں اور زمانوں میں محدود نہیں ہے۔زمانہ اس پر کوئی اثر نہیں کرتا۔کیونکہ زمانہ اس کی مخلوق اور وہ اس کا خالق ہے۔اس لئے یہ نہیں کہنا چاہیے کہ فلاں سال فلاں مہینہ یا فلاں دن وہ دعائیں سنتا ہے ایسا کہنا اس کے اقتدار اور طاقت کی حد بندی کرنا ہے۔حالانکہ خدا تعالی کی ذات ہر قسم کی حد بندیوں سے آزاد اور پاک ہے۔جس طرح وہ رمضان میں دعائیں سنتا ہے اسی طرح ہر روز سنتا ہے۔لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ انسان اپنے آپ کو اس قابل بنائے کہ ہر دن اس کے لئے رمضان کا دن ہو۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ رمضان کی کوئی خاص برکت نہیں۔بے شک اس کا بھی بہت بڑا فائدہ ہے۔اگر رمضان کے دنوں کی دعاؤں میں تم کوئی لذت محسوس کرو تو سمجھ لو کہ ہر روز تمہارے لئے رمضان ہو سکتا ہے۔اور اگر رمضان کے آخری عشرہ میں کوئی لذت محسوس کرو تو جان لو کہ ہر ایک دن تمہارے لئے آخری عشرہ بن سکتا ہے۔یہ دن بطور نمونہ کے ہوتے ہیں۔تاکہ اس نمونہ