خطبات محمود (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 82 of 558

خطبات محمود (جلد 8) — Page 82

82 سلوک نہیں کیا۔سوائے اس کے جو سب سے کیا گیا۔تو ایک بات کو دیکھ کر فتویٰ نہیں دیا جا سکتا۔رسول کریم حضرت عباس کا ادب کرتے تھے۔لیکن اس سے یہ نتیجہ نہیں نکالا جا سکتا کہ آپ سے حضرت عباس کا رتبہ بڑا تھا۔ایک حیثیت پر دوسری کا قیاس نہیں کیا جا سکتا۔رسول کھاتا پیتا بھی ہے اگر صحت کمزور ہو تو نبی کو زیادہ پیاس بھی لگ سکتی ہے۔بھوک بھی زیادہ لگ سکتی ہے۔نبی کی جسمانی کمزوری کی حالت میں ایک غیر نبی تنومند میں زیادہ قوت برداشت ہو سکتی ہے لیکن ان باتوں سے اس کی نبوت کی شان پر حرف نہیں آسکتا۔بشر ہونے کے لئے بشری حالتیں ہوتی ہیں اور نبوت کی حیثیت میں نبوت کی۔پس نبی جو باتیں بشری تقاضا سے کرتا ہے وہ اس کی ہتک نہیں اور وہ باتیں اور ہونگی۔اور وہ باتیں اور ہونگی جو نبی ہونے کی حیثیت سے کرے گا۔غرض حیثیتیں مختلف ہوتی ہیں۔جس طرح نبیوں ولیوں کی حیثیتیں مختلف ہوتی ہیں۔اسی طرح انسان ہونے کی حیثیت سے بھی مختلف حیثیتیں ہوتی ہیں۔کئی لوگ کئی حیثیتوں سے بڑے چھوٹے ہوتے ہیں۔انسان نباتات سے بھی ایک نسبت رکھتا ہے۔اگر نباتات سے نسبت نہ رکھتا تو سبزیاں اور ترکاریاں پسند نہ کرتا۔کیونکہ جنس جنس سے پرورش پاتی ہے۔پھر حیوانات سے بھی مشابہت ہوتی ہے۔اور حیوانی غذائیں کھاتا ہے اور حیوانات سے اس کو اشتراک مثلا یہ ہے مخصوص آلات کے ذریعہ سانس لیتا ہے۔علاوہ ازیں اور بھی چیزیں مشترک پائی جاتی ہیں اس کو کام کے بعد آرام کرنا پڑے گا۔نسل کے بقا کے لئے مخصوص طریق سے مادہ سے تعلق رکھنا پڑے گا۔اگر ایسا نہ کرے گا تو اس کی نسل قائم نہیں رہ سکتی۔غرض اس میں نباتی اجزا بھی ہیں۔اور حیوانی بھی۔پھر اس کے اندر روحانی قومی بھی ہیں۔یہ خدا میں ہو جاتا ہے اور خدا اس سے ظاہر ہوتا ہے۔یہ خدا میں اور خدا اس میں نہاں ہو جاتا ہے۔دنیا اس کو عقل سے خدا سمجھنے لگتی ہے۔حالانکہ یہ انسان ہوتا ہے۔انسان کی ان تمام مختلف حیثیتوں کے لحاظ سے اس کی مختلف غذا ئیں ہوتی ہیں۔بلحاظ اس کے نباتی مادے کے اس کی غذا نباتاتی اشیاء ہوتی ہیں۔بلحاظ حیوانی حصہ کے اس کی غذائیں حیوانی اجزاء سے مرکب ہوتی ہیں۔اگر یہ ان غذاؤں کو نہ کھائے تو اس کے جسم کی تعمیل اور پرورش نہیں ہو سکتی اور بحیثیت انسان کے اس کی غذا یہ نباتات ہو سکتی ہے نہ گوشت بلکہ اس وقت اس کی غذا ذکر اللہ ہوتا ہے۔اگر کوئی شخص ان کو سبزیاں کھاتے اور گوشت کھاتے ہوئے دیکھتا ہے تو ان کی انسانیت میں فرق نہیں۔لوگ ان کی جس چیز کو دیکھتے ہیں وہ ان کے نباتاتی اور حیوانی حصوں سے تعلق رکھنے والی ہوتی ہیں۔انسانیت کے بقاء اور استحکام کے لئے ذکر اللہ غذا ہے اور نہایت ضروری۔روٹی سے انسانیت