خطبات محمود (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 531 of 558

خطبات محمود (جلد 8) — Page 531

531 83 (فرموده ۱۲ دسمبر ۱۹۲۴ء) خدا تعالیٰ کی کامل توحید پر ایمان لاؤ اور باہم محبت و اخلاص پیدا کرد مشهد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا در حقیقت ہر قسم کی حمد اور تعریف اور ثناء کی مستحق وہی ذات ہو سکتی ہے۔جو رب العالمین ہے اور وہ دونوں جہانوں میں انسان کی تربیت اور ربوبیت کرتی ہے۔بلکہ اس کی ربوبیت تمام زمانوں پر وسعت رکھتی ہے۔وہ خدا جو رب العالمین خدا ہے۔وہ ماضی میں بھی اور حال میں بھی اور استقبال میں بھی انسان کی ربوبیت کرتا ہے۔پس اس کی ربوبیت کسی خاص زمانہ کے ساتھ تعلق نہیں رکھتی۔بلکہ ہر زمانہ میں اس کی ربوبیت انسان کے شامل حال رہتی ہے۔انسانی تعلقات کیسے محدود اور کیسے کمزور ہوتے ہیں۔ان کو مد نظر رکھتے ہوئے در حقیقت تمام تعریفوں کا مستحق خدا تعالیٰ ہی ہو سکتا ہے۔کیونکہ انسان نہ ماضی سے واقف نہ استقبال سے آگاہ نہ بولوں کے خیالات پر اس کو کچھ نظر ہے اس کا معاملہ صرف ایک نہایت ہی چھوٹے سے حصہ علم پر منحصر ہوتا ہے بسا اوقات وہ اپنے معاملات میں بہت سی غلطیاں کر بیٹھتا ہے اور اس کو اپنی غلطی کا علم اس وقت جا کر ہوتا ہے۔جبکہ اس غلطی کا ازالہ علاج سے باہر ہو جاتا ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ کا معالمہ ایسا ہے کہ اس کی ربوبیت کا نہ صرف یہ کہ سارے جہانوں اور سارے زمانوں کے ساتھ تعلق ہے۔بلکہ اس کی ربوبیت کا اثر اس کے علیم بذات الصدور ہونے کی وجہ سے انسان کے دلی خیالات پر بھی مرتب ہوتا ہے۔اس لئے دنیا میں رب