خطبات محمود (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 499 of 558

خطبات محمود (جلد 8) — Page 499

499 موقعہ دیا ہے۔میں یہاں والوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ آنے والوں کے لئے ٹھوکر کا موجب نہ بنیں۔بلکہ میں نے دیکھا ہے کہ یہاں سے جانے والے آنے والوں کو کہتے ہیں کہ اس کے بغیر گزارہ نہیں ہو سکتا۔میں درخواست کے طور پر کہتا ہوں کہ تم اپنے عمل سے نمونہ دکھاؤ کہ تم ڈرتے نہیں۔تم میں ہمت اور جرأت ہے۔نہیں کیا مار کی بھی تم پرواہ نہیں کرتے اور پھر اس حالت میں تم لوگوں کو لیڈ کر سکتے ہو۔پس ہمت بلند کرو اور اپنے نمونہ سے امتیاز قائم کرو اور آنے والوں کے لئے نمونہ بنو نہ کہ ٹھوکر کا موجب اب تک یہ حالت ہے کہ ایک احمدی اگر مضبوط بھی ہو تو تم کو دیکھ کر کمزور ہو جائے گا۔حضرت خلیفہ اول کے صاحبزادہ میاں عبد السلام کو ایک شخص نے کہا کہ میں وہاں جا کر نمونہ دکھاؤں گا مگر اس نے بھی آکر ڈاڑھی مونچھ منڈوا ڈالیں۔اس کا گناہ ان پر ہے رہتے تھے۔میں نے خوب سوچا ہے۔یہ ایک شبہ اور وہم ہے جو لوگوں کے دلوں میں بیٹھا ہوا ہے کہ اس کے بغیر گزارہ نہیں چل سکتا۔یہ بزدلی اور کمزوری ہے۔اس کو دور کرو اور دماغی غلامی کو چھوڑ کر حقیقی معنوں میں آزاد ہو کر اپنے عمل سے قومی وقار کو قائم کرو۔اسے ہمیشہ یاد رکھو کہ چھوٹی چیزیں بڑے بڑے نتائج پیدا کر دیتی ہیں۔اللہ تعالی ہم کو سمجھ اور توفیق عنایت کرے۔آمین۔الفضل ۱۲۸ کتوبر ۱۹۲۴ء) الاحزاب : ۲۲ ۲۰ بخاری کتاب اللباس باب تعلیم الا ظفار و ابو داؤد کتاب الترجل باب فی اخذ الشارب ۳۰ ترندی و ابن ماجه بروایت مشکوۃ کتاب العلم باب في فضيلته نے اہم مسلم کتاب امارة باب کیفیتہ بیتہ النساء ۵۰۰ نزهته المجالس مصنفه شیخ عبد الرحمن الصفوری جلد ۲ ص ۵۳ مسلم کتاب الزكاة باب الحث على صد منه ولو بشق تمرة او كلمته طيبة