خطبات محمود (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 423 of 558

خطبات محمود (جلد 8) — Page 423

423 67 غلطیوں سے بچنے اور کامیاب ہونے کا طریق (فرموده ۳۰ مئی ۱۹۲۴ء) مشهد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا : انسانی علم اور انسانی سمجھ نہایت ہی محدود ہے اور ان دونوں کے محدود ہونے کی وجہ سے انسان بعض دفعہ ایک بات کو اپنے لئے مفید سمجھتا ہے حالانکہ وہ اس کے لئے مضر ہوتی ہے اور بسا اوقات وہ ایک بات کو اپنے لئے مضر خیال کرتا ہے اور وہ اس کے لئے مفید ہوتی ہے اور اس وجہ سے وہ یقینی طور پر کسی امر کے متعلق فیصلہ نہیں کر سکتا کہ آیا یہ امر میرے لئے مفید ہے یا مضر ہے فیصلہ نہ کر سکنے کی وجہ سے اس کی حالت ایک متردد شخص کی سی ہوتی ہے۔جو کسی امر کو مفید سمجھ کر نہ تو اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔اور نہ ہی کسی امر کو مضر خیال کر کے اس سے بچ سکتا ہے۔اس وقت اس کی حالت نہایت قابل رحم ہوتی ہے۔اسی حالت کے متعلق خدا تعالی فرماتا ہے۔وعسی ان تكرهوا شيئا وهو خير لكم وعلى أن تحبوا شيئا و هو شر لكم (البقره ۲۱۷) یعنی بعض دفعہ تم کسی چیز کو ناپسند کرتے ہو۔لیکن وہ تمہارے لئے مفید ہوتی ہے۔اور بعض دفعہ تم ایک چیز کو مفید خیال کرتے ہو۔حالانکہ وہ تمہارے لئے مضر ہوتی ہے۔تم کبھی اپنی طرف سے کسی چیز کا اچھا نتیجہ حاصل کرنے کے لئے سامان مہیا کرتے ہو۔لیکن باوجود اس کے پھر نتیجہ برا نکلتا ہے۔جس کی وجہ صرف یہ ہوتی ہے کہ وہ سامان جو تم نے اچھا نتیجہ پیدا کرنے کے لئے مہیا کئے تھے۔ان میں وہ سامان موجود نہ تھے۔جن کے استعمال کرنے سے اچھا نتیجہ نکلنے کی امید کی جا سکتی تھی۔اور وہ مخفی سامان تم اچھا نتیجہ پیدا کرنے کے لئے اس لئے مہیا نہ کر سکے کہ وہ اپنے خفا کی وجہ سے تمہاری نظروں سے اوجھل رہے اور تمہاری نظر ان تک نہ پہنچ سکی۔اس لئے نتیجہ برا نکلا اور تمہارے لئے مہلک ثابت ہوا۔دیکھو کہ کوئی شخص حالات کی ناواقفیت کی وجہ سے لنڈن میں اس طرز کا مکان بنائے جیسا کہ ہندوستان میں بنایا جاتا ہے اور پھر اس میں آرام و آسائش سے رہنے کی امید کرے اور دل سے