خطبات محمود (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 411 of 558

خطبات محمود (جلد 8) — Page 411

411 تمہیں کہتا چلا جاؤں اور خدا تعالیٰ کے حضور سرخرو ہو جاؤں۔آگے اگر تم عمل نہ کرو۔تو تمہاری قسمت۔تم خوب اچھی طرح سمجھ لو۔کہ ہم میں سے ہر شخص تبلیغ کر سکتا اور صداقت سے محروم تک حق پہنچا سکتا ہے اور ہر شخص ہم میں سے دین کے لئے قربانی کر سکتا ہے۔کیونکہ خدا تعالٰی کی طرف سے جو دین آتا ہے۔وہ ایسا ہوتا ہے۔کہ ہر شخص اسے دوسروں تک پہنچا سکتا ہے۔کیونکہ اس کی شان ہے کہ وہ ایسی ہی باتیں بیان کرتا ہے۔جن کو ہر شخص دوسرے کو سمجھا سکے۔ہاں لوگوں کی طرف سے پیچیدگیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔جیسا کہ مولویوں نے اسلام کو مشکل بنا دیا ہے۔حالانکہ اسلام ایک نہایت آسان مذہب ہے اسلام کیا ہے۔خدا اور اس کے رسول کی فرمانبرداری یہ کوئی مشکل بات نہیں۔ہر شخص اسے سمجھ سکتا ہے اور دوسروں کو سمجھا سکتا ہے۔حضرت صاحب کیا لے کر آئے تھے یہی کہ خدا کی محبت اپنے دلوں میں قائم کرو۔دین کو دنیا پر مقدم کرو۔ہر اچھی بات کو قبول کر لو۔اس میں کون سی مشکل ہے۔جو تم نہیں سمجھ سکتے۔یا نہیں سمجھا سکتے۔خدا تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم حق پہنچانے والے بنیں ہماری ستیاں دور ہوں۔ہمتیں مضبوط ہوں۔اور بڑے چھوٹے امیر و غریب سب دین کی تبلیغ کرنے میں کوشش کریں۔ا بخاری کتاب فضائل اصحاب النبی صلی اللہ علیہ وسلم مسلم کتاب الایمان باب جواز الاسترار للخائف الفضل ۱۰ جون ۱۹۲۴ء)