خطبات محمود (جلد 8) — Page 322
322 متعلق پکار اٹھیں کہ کنت فینا مرجوا (صور) تجھ پر بڑی بڑی امیدیں تھیں۔یہ بات نہ ہو تو ہر شخص مدعی بن بیٹھے گا۔پھر یہ بھی اس آیت سے ظاہر ہے کہ دعویٰ سے قبل کی زندگی ہو۔کیونکہ دعوئی کے بعد ایک شخص تو تکلف سے بھی اپنی حالت کو سنبھال سکتا ہے۔پس اس دلیل میں چار شرطیں ہیں۔وہ چاروں ہی پائی جانی چاہئیں۔اگر ان کو مدنظر نہ رکھا جائے۔تو یہ دلیل ہی نہیں بن سکتی۔اب دیکھو حضرت مرزا صاحب کی پہلی زندگی ایسی عظیم الشان تھی۔کہ آپ سمجھ دار لوگوں کی نظر میں خاص وقعت رکھتے تھے۔اور جائدادوں کے متعلق کہہ دیا کرتے تھے۔کہ جو آپ فیصلہ کریں گے ہم اس کو تسلیم کرلیں گے۔کیونکہ وہ لوگ باوجود عداوت کے جانتے تھے کہ آپ حق سے ادھر ادھر نہ ہوں گے۔اگر یہ بات نہ ہو تو فَقَدْ لَبِثْتُ فيكم عمرا کا کچھ مطلب ہی نہیں رہتا اور نوے فیصدی ایسے لوگ ہو سکتے ہیں۔جن پر بوجہ ناواقفیت کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوتا۔لیکن وہ اس آیت کے مصداق نہیں ہو سکتے۔کیونکہ سینکڑوں لوگ ہوتے ہیں کہ وہ ایسی گمنامی کی زندگی بسر کرتے ہیں کہ لوگوں کی ان پر نگاہ بھی نہیں پڑتی۔ان پر کسی نے اعتراض کیا کرنا تھا۔اب اس کے ماتحت دیکھو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت ثابت ہے۔ہم حضرت ابراہیم حضرت موسیٰ وغیرہ کو سچا مانتے ہیں۔گو ان کی زندگی ہمارے سامنے نہیں ہے۔مگر چونکہ ان کی صداقت کی شہادت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دی ہے۔اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت ثابت ہے۔جس کے متعلق دوست و دشمن کی گواہی موجود ہے کہ آپ کے دعوئی سے قبل کی زندگی نہایت شاندار اور پاک بازانہ تھی۔اس لئے گذشتہ انبیاء کو بھی ہم سچا یقین کرتے ہیں۔تو یہ آیت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے صداقت کی دلیل ہے اور حضرت مسیح موعود کے لئے شہادت ہے۔ہر ایک اس شخص کے لئے نہیں جو کس مپرسی کی حالت میں پڑا رہا ہو۔پس ہر ایک شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ میرا کوئی جرم ثابت کرو۔ورنہ مجھے نبی مانو۔اس طرح تو (۸۰) اسی فیصد لوگ نبی بن جائیں گے۔یہ دلیل اس کے لئے ہے جس کی زندگی اور حالات لوگوں کی نظر میں ہوں اور دعوئی سے قبل لوگ جھوٹ اور خیانت کو اس سے ناممکن سمجھتے ہوں اور یقین رکھتے ہوں کہ جو یہ کہے وہ سچ ہے۔وہ اپنی خوبیوں کے لحاظ سے ایسا ہو کہ لوگ اس کی بظاہر خلاف عقل بات کو بھی ماننے کے لئے تیار ہوں۔ایسا شخص سینکڑوں سال میں ایک پیدا ہوا کرتا ہے۔لیکن یہاں تک ایک بات ثابت ہوئی کہ ایسا شخص جھوٹ نہیں بولتا۔مگر ہو سکتا ہے کہ پاگل