خطبات محمود (جلد 7) — Page 434
مهم علم الهام 82 جلسہ سے واپس جانے والوں کو نصائح (فرموده ۲۹ ۱ دسمبر ۱۹۲۲ء) حضور نے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔چونکہ بہت سے احباب نماز جمعہ کے بعد جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔میں عصر کی نماز بھی جمعہ کے ساتھ پڑھاؤں گا کہ رستہ میں دقت نہ ہو۔میں نصیحت کرتا ہوں کہ وہ احباب جو جلسہ سے واپس جانے والے ہیں انہوں نے جو مفید باتیں یہاں سنی ہیں ان کو قیمتی خزانہ کی طرح باندھ لیں۔گھر جائیں تو اپنے عزیز واقارب دوستوں اور محلہ وانوں اور شہر والوں کو سنائیں۔کیونکہ بہترین تحفہ حق کی باتیں ہوتی ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں۔کلمة الحكمة ضالة المومن اخذها حيث وجدها اب حکمت کی بات مومن کی گم شدہ چیز ہے اس کو جہاں پائے لے لے۔پس یہاں سے بہترین تحفہ جو آپ لوگ لے جا سکتے ہیں کہیں مفید باتیں ہیں جو تمہارے لئے اور تمہارے قریبوں کے لئے مفید ہیں۔ان سے تمہارے اور دوسروں کے علوم میں اضافہ اور روحانیت میں ترقی ہوگی۔جب دوسروں کو سناؤ گے تو تمہیں بھی فائدہ پہنچے گا۔کیونکہ محض سننے کی نسبت دوسروں کو سنانے سے بات اچھی طرح یاد ہو جاتی ہے۔دوسری بات یہ ہے کہ واپس جاتے ہوئے سفر میں بہت دعائیں کریں۔خاص طور پر سلسلہ کے لئے دعائیں کرتے جائیں۔اس کے بعد مختصر الفاظ میں ایک مضمون کی طرف توجہ دلاتا ہوں جس کی طرف آج رات ہی مجھے رویا میں توجہ دلائی گئی ہے۔آج رات میں نے عجیب خواب دیکھی۔چند ماہ ہوئے میں نے اس مضمون پر ایک خطبہ پڑھا تھا۔لیکن اب ذہن میں بالکل نہ تھا۔اس لئے معلوم ہوتا ہے کہ اس موقع پر رڈیا کا ہونا خدائی تحریک ہے کہ میں آپ لوگوں کو اس طرف متوجہ کروں۔جب میں نے یہ خواب دیکھی تو میں نے اس کی اسی خطبہ کے مطابق تعبیر کی ہے۔چونکہ اس امر کا جماعت سے تعلق ہے اس لئے میں سنا دیتا ہوں۔