خطبات محمود (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 372 of 454

خطبات محمود (جلد 7) — Page 372

۳۵۳ کرتے تھے۔پھر ان کی طرف ایسے لوگوں کی حرکات کو کیسے منسوب کیا جا سکتا ہے اسی طرح اگر ہماری جماعت کے لوگ ایسے لوگوں سے نفرت کریں۔ان کو ڈانٹیں اور ان کے افعال پر لعن طعن کریں۔اور ان لوگوں کو بتائیں جو ان کا علاج کر سکتے ہیں تو یہ لوگ تھوڑے دنوں میں سیدھے ہو جائیں یا ہم سے کٹ جائیں۔اور ان کے افعال کو کوئی شخص ہماری جماعت کی طرف منسوب نہ کر سکے۔کیونکہ ہر ایک کو معلوم ہو جائے کہ یہ جماعت ان لوگوں سے تو خود نفرت کرتی ہے۔پس میں پھر توجہ دلاتا ہوں کہ اخلاق کو درست کر دیا د رکھو کہ جو جماعت کسی اپنی طرف منسوب ہونے والے کی بدی کو دور کرنے کی کوشش نہیں کرتی۔اس کا الزام ساری جماعت پر آتا ہے۔تم اس الزام سے اسی وقت بچ سکتے ہو۔جب تم ان کے ان اخلاق کو نا پسند کرو۔اللہ تعالیٰ جماعت کو اخلاق حسنہ کے اختیار کرنے کی توفیق دے۔اور جو کمزور اخلاق کے ہیں ان کی اصلاح ہو۔اور ہماری جماعت ان کی اصلاح میں زور لگاوے۔اگر ان کی اصلاح نہ ہوتی ہو۔تو وہ لوگ جدا ہو جائیں۔الفضل ۱۶ اکتوبر ۱۹۲۲ء)