خطبات محمود (جلد 7) — Page 257
۲۵۷ موعود کو مان کر اب پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔خواہ کچھ بھی ہو جائے اور خواہ کتنی بڑی قربانی کرنی پڑے۔بے شک یہ بہت بڑا بوجھ معلوم ہوتا ہے۔لیکن جب ہم اسے اٹھائیں گے۔تو معلوم ہو گا کہ ہلکا ہی ہے۔یونہی ڈرتے تھے۔خدا تعالیٰ یہاں کی اور باہر کی جماعتوں کو توفیق دے ان ذمہ داریوں کو اٹھانے کی جو خدا تعالیٰ کی طرف سے ان پر عائد ہوتی ہیں۔اور ہماری مدد کرے تاکہ ہم پورے طور پر ان کو ادا کر سکیں۔(الفضل یکم مئی ۱۹۲۲ء) ا مسلم کتاب الفضائل باب وجوب امتثال ما قاله شرفا دون ما ذكره صلى الله عليه وسلم عن معاليش الدنيا على سبيل الرأي