خطبات محمود (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 186 of 454

خطبات محمود (جلد 7) — Page 186

LAY 35 شعائر اللہ کی تعظیم فرموده ۳۰ / دسمبر ۱۹۲۱ء مسجد نور) تشهد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا۔چونکہ آج احباب جانے والے ہیں۔اس لئے مختصر طور پر چند باتیں بیان کرتا ہوں۔دوسری وجہ مختصر بیان کرنے کی یہ بھی ہے کہ تین دن سے متواتر بولنے اور کل تو سارا دن لیکچر دینے سے کیونکہ مردوں میں ختم کرنے کے بعد عورتوں میں لیکچر دینا پڑا۔آواز اول تو اچھی طرح نکلتی نہیں۔اور جو نکلتی ہے۔وہ سب تک نہیں پہنچے گی۔اس لئے مختصراً چند نصائح کرتا ہوں۔اول تو ایک غلط فہمی دور کرنا چاہتا ہوں۔جو کل کے لیکچر سے پیدا ہوئی ہے۔میں نے کہا تھا کہ میری طرف سے ایک چٹھی بھیجی گئی تھی جس کا کئی لوگوں نے جواب نہ دیا۔بیرونی جماعتوں کے سیکرٹریوں نے سمجھا ہے کہ ان کی طرف بھیجی گئی ہوگی۔ان کی طرف سے رقعے آرہے ہیں کہ انہیں نہیں پہنچی۔ان کی تسلی کے لئے میں کہتا ہوں کہ ان کو نہیں بھیجی گئی تھی۔بلکہ ایسے لوگوں کے پاس بھیجی گئی تھی جو با حیثیت سمجھے گئے تھے۔اور جن کے متعلق خیال تھا کہ اس تحریک میں شامل ہو سکتے ہیں۔گو تنگیاں اور مشکلات ایسے لوگوں کو بھی ہوتی ہیں۔مگر ان کے متعلق یہ سمجھ کر کہ وہ شامل ہو سکیں گے۔لکھا گیا تھا۔اور کہا گیا تھا کہ جواب دیں۔اس لئے سیکرٹریوں کو گھبراہٹ کی ضرورت نہیں کیونکہ ان کو وہ چھٹی نہیں بھیجی گئی تھی۔دوم یہ کہ چونکہ یہ پہلی دفعہ ہے۔اس لئے جنہوں نے جواب نہ دینے کی وجوہات مجھے لکھی ہیں۔ان کو میں معاف کرتا ہوں اور بقیہ کے لئے فی الحال یہی سزا تجویز کرتا ہوں کہ وہ وجہ لکھ دیں کہ انہوں نے کیوں جواب نہیں دیا۔اس کے بعد میں احباب کو ایک خاص نصیحت کرتا ہوں۔اور وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے کچھ شعائر مقرر کئے ہوئے ہیں۔ان کی عزت اور احترام ایک نہایت ضروری بات ہے۔چونکہ ہمیشہ شرارت اور بدی بہت چھوٹی باتوں سے پیدا ہوتی اور آہستہ آہستہ ترقی کرتی ہے۔اس لئے جب تک