خطبات محمود (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 103 of 454

خطبات محمود (جلد 7) — Page 103

والے سے ایک آدھ نمبر میں بڑھ کر اپنی کامیابی کی توقع رکھی جائے۔یہ باتیں ایسی نہیں جو غفلت سے گزار دو۔اب مہلت دینے کا وقت نہیں۔اب ضرورت ہے۔کہ تم میں سے ہر ایک تمہارے واعظ اور جن کو وعظ کیا جاتا ہے۔تم میں سے استاد اور شاگرد معلم اور متعظیم لیڈر اور پبلک مقتدا اور مقتدی ، امام اور پیچھے چلنے والے چھوٹے اور بڑے غور کریں کہ انہوں نے کہاں تک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور مسیح موعود کی لائی ہوئی تعلیم کو سمجھا ہے۔اور اس پر عمل کر رہے ہیں اور ان کا کہاں تک خدا سے تعلق ہے۔اور کہاں تک اسلام ان کے دلوں میں ہے۔اور ان کی حالتوں سے ظاہر ہے۔اگر انہوں نے ان باتوں کو نہ چھوڑا۔جو اسلام کے خلاف ہیں۔اور اپنی حالت میں کوئی تبدیلی نہ کی۔تو تم نے دو آگوں کو اپنے گرد جمع کر لیا۔دنیا سے بھی جنگ کی اور خدا سے بھی۔باقی لوگ جو ہیں وہ صرف خدا سے بر سر جنگ ہیں اور تم اس صورت میں دنیا سے بھی اور خدا سے بھی بر سر جنگ ہو۔اس حالت کو تم خود سوچ لو۔کہ تمہاری حالت کس قدر خطر ناک ہے۔ام بخاری کتاب الایمان باب حلاوة الایمان (الفضل حار اکتوبر ۱۹۲۱ء)