خطبات محمود (جلد 6) — Page 57
اور لوگ جن میں اتفاق ہے۔وہ دنیا کے لیے ہے مگر دین کے لیے صرف احمدیوں میں ہی ہے اور احمدی ہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے دین کی خاطر شقاق و نفاق کو اپنے سینوں سے نکال دیا ہے پس جب ان میں خدا کے فضل سے اتفاق و اتحاد پیدا ہو گیا ہے تو نہایت ضروری ہے کہ اس کی حفاظت کریں۔دنیا میں اس وقت اسلام کی جو حالت ہے وہ کسی عقلمند سے پوشیدہ نہیں۔اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسّلام کے ذریعہ اسلام کی ترقی اور کامیابی کے وعدے نہ ہوتے۔تو یہ ڈیڑھ سو سال سے زیادہ کا مہمان نظر نہیں آتا۔اگر چہ ایسے نادان اور جاہل لوگ بھی ہیں جن کا خیال ہے کہ سلطان روم جس وقت گھوڑے پر سوار ہوتا ہے تو تمام یورپ کے بادشاہ نوکروں کی طرح اس کے ساتھ ساتھ پیدل چلتے ہیں مگر ان کو کیا معلوم ہے کہ سلطان روم یورپ کے بادشاہوں کے لیے اس پا میدان کی طرح ہے جس سے کمرہ میں داخل ہوتے وقت پاؤں پونچھے جاتے ہیں۔پھر بعض کہا کرتے ہیں کہ شاہ کابل کے پاس اتنی فوج ہے کہ جس کا مقابلہ دنیا میں کوئی نہیں کر سکتا۔اور انگریز ڈر کر اس کو روپیہ دیتے ہیں، حالانکہ نہیں جانتے کہ کابل ایک چھوٹا سا علاقہ ہے جس کو انگریزوں نے ہی قائم رکھا ہوا ہے۔اگر ایسے لوگ اسلام کی موجودہ حالت کو قابل اطمینان بتائیں تو بیشک بتا ئیں۔مگر جن کو پتہ ہے وہ نہیں کہ سکتے وہ تو دیکھتے ہیں کہ اسلام آج کا نہیں توکل کا مہمان ہے ایسی حالت میں جو اسلام کی ترقی کے سامان میں اگر ہم ان کو ضائع کر دیں تو کتنے بڑے افسوس کی بات ہوگی۔مگر میں دیکھتا ہوں کہ ہمارے ہاں الجھنیں قائم کرتے ہیں اصلاح کے لیے اور کام کرنے کیئے۔لیکن ان میں فساد اور جھگڑے کھڑے کر دیتے ہیں۔کچھ سمجھ میں نہیں آتا کہ یہ کیا بات ہے مسلمانوں کو قرآن میں حکم ہے۔وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَر تُو کہ اللہ کی جیل کو مضبوط پکڑ لو اور پراگندہ نہ بنو۔اللہ تعالیٰ نے حفاظت اسلام کے لیے جو حبل اللہ تجویز کہتے ہیں۔ان میں سے انبیاء اور ان کے خلف بھی ہیں کہ ان کی اطاعت اور فرمانبرداری کرنی چاہیتے لیکن کئی لوگ عصیان اور سرکشی کرتے ہیں۔میں دیکھتا ہوں کہ اطاعت کا نام تو لیتے ہیں، لیکن اطاعت نہیں کرتے۔معمولی معمولی باتوں پر لڑائی جھگڑے کھڑے کر دیتے ہیں۔کیا جب جہاز ڈوب رہا ہو تو جہاز کے آدمی آپس میں لڑیں گئے۔ہرگز نہیں۔اس وقت تو خواہ کوئی کسی دوسرے کا روپوؤں سے بھرا ہوا بٹوا بھی اٹھا لے تو بھی وہ نہیں لڑے گا۔کیونکہ وہ دیکھتا ہے کہ اگر یہ بٹوا لیتا ہے تو لے لے۔ابھی چند منٹ میں تو زندگی ختم ہونیوالی ہے۔پھر لڑائی کیسی۔مگر یہاں ایک جہاز نہیں لاکھوں جہاز ڈوب رہے ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ دین کا جہاز ڈوب