خطبات محمود (جلد 6) — Page 520
اسلام سے کیا مطلب ہے ہم کیوں ایسا لائیں۔اسلام کیوں قبول کریں جب اس کی حقیقت اس پر گل جائیگی تب وہ اس کو قبول کرلے گا۔یا رد کر دیگا، لیکن جو بچہ مسلمان کے گھر پیدا ہوا۔اور ہمیشہ سنتا رہا کہ ہم مسلمان ہیں۔اس کو کبھی ضرورت ہی معلوم نہیں ہوتی کرمسلمان ہونا ہے کیا چیز۔لیکن ایمان اپنے اندر ایک بڑی حقیقت رکھتا ہے۔اور وہ حقیقت نہیں نگل سکتی جب تک ایک شخص اس کے اندر داخل نہ ہو ، ایمان یہ ہے کہ انسان کے اندر وہ صداقت جو خدا کی طرف سے ہو۔بیٹھ جاتے اور وہ اس کے اندر سے کبھی نکل نہ سکے۔لیکن صدر سے اور ہٹ سے نہیں، بلکہ یقین کے ساتھ اس میں سے نہ نکل سکے۔بہت لوگ ہوتے ہیں۔جو ضد کی وجہ سے کوئی بات مانتے ہیں۔مثلاً کوئی بچہ چوری کرتا ہے یا جھوٹ بولتا ہے یا گالی دیتا ہے۔ماں باپ مارتے ہیں اور کہتے ہیں پھر تو نہیں ایسا کریگا۔وہ کہتا ہے کروں گا۔پھر مارتے ہیں اور پوچھتے ہیں۔اب تو نہیں گالی دیگا۔وہ کہتا ہے دوں گا۔تو یہ ضد ہے۔جو مار سے بڑھتی چلی جاتی ہے۔اس کا یہ اصرار یقین کی بناء پر نہیں ہوتا، لیکن ایمان کے معنے یہ ہیں کہ صداقت کو یقین کی بناء پر انسان نہ چھوڑے اور وہ جس بات پر اپنے ایمان کی رو سے قائم ہے۔اس کے اپنے پاس دلائل بھی ہوں اور ان دلائل کی وجہ سے ترک نہ کرے۔سول کریم صل اللہ علیہ سلم فرماتے ہیںجس شخص کے دل میں بشاشت ایمان داخل ہو جاتے۔اس کو اگر آاگ میں بھی ڈالدیا جائے تو وہ مرتد نہیں ہو سکتا ہے غور کرو کہ جب بشاشت ایمان کا یہ حال ہے تو اعلیٰ ایمان کا کیا حال ہوگا۔بشاشت ایمان کا یہ مطلب ہے کہ ایمان سے لگا ؤ اور مناسبت پیدا ہو جاتے۔جو لوگ ایمان کے اعلیٰ ترین مقام پر ہوتے ہیں۔وہ بھی یہ نہیں کہیں گے کہ ہم اس لیے آزمائش اور ابتلا میں ڈالے گئے ہیں تاکہ ہمارے ایمان کا پتہ لگایا جائے۔وہ تو اس قدر بلند درجہ پر ہوتے ہیں کہ انکی اس طرح آزمائیش ہو ہی نہیں سکتی۔ہاں جو لوگ بشاشت ایمان جو ایمان کا ادنیٰ درجہ ہے رکھتے ہیں۔ان کی یہ حالت ہوتی ہے کہ اگر ان کو زندہ آگ میں ڈالا جائے۔تو وہ ایمان سے برگشتہ نہیں ہوسکتے۔جب ادنی ایمان کا تجربہ آگ میں ڈالنے سے ہوگا تو اعلیٰ ایمان کا درجہ توبہت بلند ہوتا ہے۔مومن پر جو ابتلا ، آتے ہیں ان کی عرض یہ ہوتی ہے کہ لوگوں کو پتہ لگے کہ وہ ایمان میں کیسا مضبوط ہے۔خدا کی طرف سے جو ابتلاء آتے ہیں۔وہ دو قسم کے ہوتے ہیں۔اول یہ کہ خود اس شخص کو بتایا کے بخاری کتاب الایمان باب علاوة الایمان نت