خطبات محمود (جلد 6) — Page 52
میں نے پچھلے جمعہ بتایا تھا کہ آجکل عذاب کسی طرح بڑھ رہے ہیں قحطوں۔زلزلوں۔بیماریوں وغیرہ کے رنگ میں آرہے ہیں۔اور آجکل متواتر ڈاک کھولنے سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ طاعون کثرت - پھیل رہی ہے۔یہ ایک تغیر کرنے کا ذریعہ ہے جو خدا نے اختیار کیا ہے۔اس لیے اس تغیر کے وقت میں کوشش کرنی چاہیتے کہ ہمارے لیے اچھا تغیر ہو اور باغبان اپنے باغ کی حفاظت کے لیے ہمیں نہ کاٹ دے۔پس خدا کے حضور دعائیں کرو۔اور خوب کرو۔میں نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے بھائیوں کیلئے دعائیں کرد کہ خدا تعالیٰ ان کو بھی ہرقسم کی آفات سے بچائے اور جماعت کی ترقی ہو۔آمین۔الفضل ٦ ا ر مارچ