خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 421 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 421

۴۲۱ آیا ، وہاں کے لوگوں نے کیا نمونہ دکھایا۔شخص غور کرے اور دیکھے کہ اس وقت بھی وہ دین کے متعلق ویسا ہی جوش اور اخلاص دکھا رہا ہے جیسا کہ اس وقت دکھلاتا تھا۔جب دشمن اس کے سامنے کھڑا تھا اور ہر وقت اسے خوف لگا رہتا تھا۔پھر اس وقت بھی اسے اپنے احمدی بھائیوں سے ایسی ہی محبت ہے جیسی کہ پہلے خوف اور ڈر کے وقت تھی جس کو یہ معلوم ہو کہاس میں وہ محبت نہیں ہے جو اس وقت تھی جب دشمن زیادہ تھے وہ سمجھ لے کہ اس کا ایمان بناوٹی ہے۔اور وہ دھوکہ میں ہے۔اسی طرح اگر کوئی محسوس نہیں کرتا کہ وہ دین کے لیے ایسا ہی جوش رکھتا ہے۔جیسا کہ پہلے رکھتا تھا تو وہ سمجھ لے کہ اس کا دعوی ایمان سچا نہیں ہے۔یہی حال اور سب باتوں کا ہے۔دراصل بہت سے کام انسان دشمن کے خوف سے کرتا ہے اور ترقی کے لیے بہت بڑا ذریعہ رکاوٹیں ہوتی ہیں۔لوگ عام طور پر سوال کرتے ہیں کہ خدا نے شیطان کیوں پیدا کیا اور کہتے ہیں ایک خیالی چیز کا نام شیطان رکھ دیا گیا ہے یا یہ کہ انسان کا نفس ہی شیطان ہے۔کوئی علیحدہ چیز نہیں ہے، لیکن میں اس سے متفق نہیں ہوں۔میں سمجھتا ہوں۔شیطان ایک ایسی چیز پیدا کی گئی ہے جو انسان کے نفس کے علاوہ ہے گو وہ مجسم نہیں۔وہ انسان کو اس وقت بدی کی طرف کھینچتا ہے۔جبکہ وہ نیکی کی طرف جھکتا ہے۔پس ہمیں کہتا ہوں خُدا نے شیطان کو اس لیے پیدا کیا ہے کہ انسانوں کو انسان فتح اور زیر کر لیتا ہے۔اور جب وہ فتح پالیتا ہے تو اپنے مقابلہ رکاوٹوں کو دور کر کے مست ہو جاتا ہے۔مگر شیطان ایسی چیز ہے کہ اس کو آسانی سے زیر نہیں کیا جاسکتا۔اس کو خدا سامنے لاکھڑا کرتا ہے تاکہ انسان سست نہ ہو اور آگے ہی آگے بڑھتا رہے۔انسان شکست اسی وقت ہوتا ہے جب سمجھتا ہے کہ اب مجھے کوئی خطرہ نہیں ہے، لیکن شیطان کی وجہ سے وہ ہر وقت اپنے آپ کو خطرہ میں پاتا ہے اور ہر وقت چوکنا اور ہوشیار رہتا ہے پس شیطان کا وجود انسان کو چوکس اور ہوشیار کرنے کے لیے پیدا کیا گیا ہے۔اگر کوئی شخص ایک گاؤں کی سب آبادی کو احمدی بنالے تو وہ بیجھ کر مست نہیں ہو جائیگا کہ اب میں امن میں آگیا ہوں۔کوئی میرا مخالف اور دشمن نہیں رہا۔بلکہ وہ کسے گا۔ابھی شیطان میرے پیچھے کتنے کی طرح لگا ہوا ہے۔اس سے مجھے غافل نہیں ہونا چاہیئے تا وہ مجھے اپنی طرف ہی کھینچ کر نہ لے جاتے اس طرح وہ ہر وقت چوکس رہیگا۔تو خدا تعالیٰ نے انسان کی روحانیت کو قائم رکھنے بلکہ اس کو بڑھانے کے لیے شیطان کو پیدا کیا ہے لوگ کہتے ہیں خدا نے شیطان لوگوں کو گراہ کرنے کے لیے پیدا کیا ہے لیکن میں کہتا ہوں۔روحانی ترقی کی طرف چلانے اور روحانیت کو محفوظ رکھنے کے لیے پیدا کیا ہے۔اور بتایا ہے کہ یہ مت