خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 383 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 383

YAP کو منزل پر پہنچانے کے لیے ہمت کرو۔اگر ایسا نہیں کرو گے اور غفلت سے کام لو گے۔تو اس بوجھ کے نیچے دب جاؤ گے۔اب وقت ہے کہ اسلام کی خدمت اپنے علم سے کرو۔اپنے مال سے کرو۔جو لوگ جسمانی خدمت کر سکتے ہیں۔وہ جسمانی خدمت کریں۔جو وقت سے کر سکتے ہیں۔وقت سے جو تدبیر سے کر سکتے ہیں۔تدبیر سے کریں۔غرض اسلام کی ترقی تم سے وابستہ ہے۔اب وہ وقت ہے کہ ایک لحر بھی ضائع نہیں ہونا چاہیئے۔ہمیں اپنی ذمہ داریاں سمجھنی اور اپنے فرائض بجالانے چاہئیں۔خدا تعالیٰ مجھے اور آپ کو اپنے اپنے فرائض کے سمجھنے کی توفیق دے۔اور اسلام ہماری زندگیوں میں دنیا میں پھیل جائے۔اور ہم اس کام کو اپنی آنکھوں سے پورا ہوتا دیکھ لیں جس کے لیے مسیح موعود کو بھیجا گیا۔" الفضل ۲۹ جنوری ۱۹۲۰مه)