خطبات محمود (جلد 6) — Page 352
Pay جب دوسرے خطبہ کے لیے حضور کھڑے ہوتے تو فرمایا کہ جلسہ سالانہ کے متعلق بعض امور کے نیہ کے لیے لوکل انجین کا اجلاس جمعہ کے بعد ہو گا۔انجین والوں کو اب تک شکایت چلی جاتی ہے کہ لوگ اس میں زیادہ حصہ نہیں لیتے۔انہوں نے مجھ سے خواہش کی ہے کہ میں خطبہ جمعہ میں سفارش کر دوں کہ آپ لوگ بعد جمعہ بیٹھیں اور جو تحریکات ہونگی۔ان کو نہیں ، اور ان کے متعلق مشورہ وغیرہ دیں۔یا درکھنا چاہیئے کہ جیسا کہ مرکزی جماعت فیوض زیادہ حاصل کرتی ہے۔اسی طرح مرکزی جماعت پر قیود بھی زیادہ ہوتے ہیں۔وہ قیود سے آزاد نہیں ہو سکتی۔وہ مجھ سے سفارش چاہتے ہیں۔مگر میں اس کو سفارش نہیں کر سکتا۔یہ آپ لوگوں کا فرض ہے۔پس میں آپ کو آپ کا فرض یاد دلاتا ہوں۔اور کہتا ہوں کہ ہمارا جلسہ شعائر اللہ میں داخل ہے۔اور اس کے لیے جتنے کام ہوں۔ان میں بڑھ بڑھ کر حصہ لینا دین کی خدمت ہے۔الفضل ۱۸ دسمبر ته )