خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 28 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 28

طریقوں پر نظر نہ کی جائے جو خُدا یا اس کے رسول نے بناتے ہیں۔تو کوئی کامیاب نہیں ہو سکتا۔اگر کوئی شخص ایمان کے بعض حصوں کو مکمل نہیں کرتا تو وہ محفوظ نہیں ہو سکتا۔مثلاً کوئی شخص مکان تعمیر کرے اور صرف دو دیواریں اونچی کھڑی کر دے اور کہے کہ میرا مکان مکمل ہو گیا۔تو اسکا دعوی غلط ہوگا کیونکہ جب تک چار دیواریں نہ ہوں اور ان پر چھت نہ ہو مکان نہیں کہلا سکتا۔اسی طرح جب تک ایمان کے تفصیلی اجزاء کو نہ معلوم کیا جائے اور ان پر عمل نہ ہو۔ایمان کومکمل اور کامل نہیں کہا جا سکتا۔پس ضرورت ہے کہ ہر ایک شخص اجزاء ایمان پر نظر رکھے۔ایک شخص سارادن نماز پڑھے بیگر با وجود صاحب نصاب ہونے کے زکواۃ نہ دے۔یازکواۃ دے مگر صحت اور راستہ کے پر امن ہونے کے باوجود حج نہ کرے اس کو کامل ایمان نہیں نصیب ہو گا۔بعض لوگ صرف خُدا سے محبت رکھتے ہیں اور بعض کسی خاص جزو کے متعلق اپنے اندر غلو بھی پاتے ہیں۔مثلاً صدقہ میں ہی اس قدر بڑھتے ہیں کہ ان کی دادوستد کی کوئی انتہا نہیں رہتی۔وہ خیال کرتے ہیں کہ انکا سینہ خدا کی محبت کے جوش سے پر ہے مگر حقیقت حال یہ ہے کہ وہ ایمان کے ثمرات سے بے نصیب ہوتے ہیں اور عرفان الہی سے نامرادر اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک ہی حصہ پرانکا سارا زور ہوتا ہے اور باقی حصوں سے بے تعلق ہوتے ہیں اور تفصیلی حصوں پر نظر نہیں کرتے۔اس سے یہ ہوتا ہے کہ وہ انتباہ میں پڑ جاتے ہیں۔حالانکہ یہ ان کی اپنی غلطی ہوتی ہے۔پس ہر ایک شخص کو چاہتے کہ وہ ایمان کی تفصیل پر نظر ڈالے جب تک تفاصیل پر نظر نہ ہو کامیابی نہیں ہوسکتی صحیح ذرائع پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے لوگ کسی بات پر توجہ نہیں کر سکتے۔بعض لوگوں کے دلوں میں عشق الہی کی ایک آگ سی لگی ہوتی ہے لیکن دیکھنے والا دیکھتا ہے کہ شخص ابھی عرفانی مقام سے بہت نیچے ہے۔اس کی وجہ یہی ہوتی ہے کہ وہ صیح ذرائع کو استعمال نہیں کرتے۔یا بعض صحیح ذرائع کو استعمال کرتے ہیں اور بعض کو نہیں۔کیونکہ بعض کے متعلق خیال کر لیا جاتا ہے کہ معمولی ہیں۔اور جب ایک ذریعہ کو معمولی خیال کردیا گیا۔تو پھر اس پر سے توجہ اُٹھ جاتی ہے اور اس پر عمل نہیں رہتا، لیکن اس کے چھوڑنے کی وجہ سے اسی قدر ایمان کم ہو جاتا ہے جتنا اس کے ذریعہ حاصل ہو سکتا ہے اور اسی طرح جتنے ذرائع کو چھوڑا جاتے اتنا ہی زیادہ ایمان میں نقص اور کی پیدا ہوتی جاتی ہے اور بالآخر وہ کسی کام کا نہیں رہتا۔ایک مثال مشہور ہے کہتے ہیں ایک شخص کو