خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 26 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 26

پچاس پچاس فٹ بلند کر دے اور باقی دو کو بالکل چھوڑ دے۔اس کا مکان کبھی مکمل نہیں ہو سکے گا ہاں وہ شخص جو چاروں دیواروں کو دن دس فٹ بلند کر لیتا ہے۔اس کا مکمل ہو جائے گا۔تو بہت دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ ذرائع استعمال کئے جاتے ہیں۔اور صحیح ذرائع ہوتے ہیں مگر چونکہ سارے نہیں ہوتے۔اس لیے میں طرح بعض دیواروں کے بلند کر لینے سے مکان مکمل نہیں ہو سکتا۔اسی طرح ایمان بھی مکمل نہیں و سکتا۔اس لیے نہایت ضروری ہے کہ سارے ذرائع پر عمل کیا جائے۔یہ نہیں کہ دن رات نمازیں ہی پڑھتا رہے۔مگر روزے چھوڑ دے۔یا سارا سال روزے رکھا کرے، مگر نمازیں ترک کر دے بے شک یہ ذرائع ہیں اور درست ذرائع ہیں۔مگر ایک کو چھوڑ کر دوسرے پر زیادہ زور دینے سے کامیابی نہیں ہوسکتی پس ایان کوجو دیواریں مکمل کرتی ہیں۔اگران میں سے کسی ایک کو بھی پورا نہیں کیا جاتا تو کامیابی نہیں ہو سکتی۔میں نے جو آیت اس وقت پڑھی تھی۔اس سے ایمان کو قائم کر نیوالی ایک دیوار بتانا چاہتا تھا مگر وقت نہیں رہا۔اس لیے پھر جب اللہ تعالے توفیق دیگا بیان کروں گا ؟ الفضل ۱۶ فروری شالله )