خطبات محمود (جلد 6) — Page 211
کے باعث گورنمنٹ کے بعض حکام سے دیکھ پایا۔اس کا یہ نتیجہ تو ہو نہیں سکتا کہ ہم اپنے مذہبی فرض کو ترک کر دیں ہیں ہم اپنے اصلی فرض کو ترک ہیں کر سکتے لیکن ہم امید رکتے ہیں کہ ہم ہرحال میں اپنے مرکز پر قائم ہیں گے مگر یہ ظاہر ہے کہ ہر شخص میں ایسے حالات میں مرکز پر قائم رہنے کی ہمت نہیں ہوتی۔پس اپنی حالت میں ہمارا مذہب تعلیم کرتا ہے کہ جہاں تمہاری ایسی حالت ہو تو خدا کے حضور جھک جاؤ۔آج ایک خبر شائع ہوئی ہے کہ افغانستان کی اندرونی حالت اچھی نظر نہیں آتی۔ممکن ہے کہ وہ سرحد پر مشکلات پیدا کرے۔ایسی صورت میں مشکلات اور بھی بڑھنے کا اندیشہ ہے۔بہر حال اس وقت دعاؤں کی سخت ضرورت ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں شریروں کے شر سے بچائے اور دوسری طرف جو ہم مسیح موعود کی تعلیم پر عمل کر کے ہر قسم کی شورشوں سے علیحدہ ہیں۔اس میں بھی اللہ تعالٰی کی مدد ہمارے شامل حال ہوئے الفضل ، ارمئی 11