خطبات محمود (جلد 5) — Page 597
خطبات محمود جلد (5) ۵۹۶ خدا کے فضل سے کوئی دن ایسا نہیں گذرتا جس میں ہماری جماعت میں اضافہ نہیں ہوتا۔ہر روز لوگ بیعت کرتے ہیں اور ہماری جماعت میں داخل ہوتے ہیں۔بیعت کے خطوط روزانہ ڈاک میں آتے ہیں۔اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ ساری دنیا کی مخالفت کے باوجود ہمارا قدم آگے ہی آگے پڑ رہا ہے۔اور انکی مخالفت ہمارا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکی۔پس جس دنیا کی مخالفت ایسی ذلیل اور حقیر ہو۔اس سے ہمیں کیا ڈر رکھنا چاہیئے۔اور جبکہ ہمیں پورا پورا یقین اور ایمان ہے کہ حضرت مرزا صاحب خدا کے بچے نبی ہیں۔اور آپ کا انکار ہلاکت اور تباہی ہے تو کیوں اس کے اظہار سے باز رہیں۔اور جبکہ کلمہ توحید میں ہمیں یہی تعلیم دی گئی ہے۔یہی طریق دنیاوی معاملات کے متعلق ہمارے لئے ضروری ہے۔الفضل ۲۴ نومبر ۱۹۱۷ء)