خطبات محمود (جلد 5) — Page 483
خطبات محمود جلد (5) ۴۸۲ طور : يَازَكَرِيَّا إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَمِنِ اسْمُهُ يَحْيَى لَمْ نَجْعَل لَّهُ مِنْ قَبْلُ سَمِيًّا اے ذکر یا ہم تجھے ایک لڑکے کی خوشخبری دیتے ہیں وہ لڑکا بچپن میں فوت نہیں ہو جائے گا۔بلکہ زندہ رہے گا اور ہم تجھے ایک اور خوشخبری بھی دیتے ہیں کہ اس لڑکے میں ایک ایسی بات ہوگی جس میں یہ منفرد ہو گا۔اور اس سے قبل کوئی اس بات میں اس کا شریک نہیں ہوگا۔وہ یہ کہ وہ ایک نبی کا مثیل ہوگا۔اور اس سے پہلے اس کی کوئی نظیر نہیں ہے۔انبیاء ماسبق مستقل پر نبی تھے۔کسی نبی کے وہ مشیل نہیں تھے۔لیکن حضرت یحیی “ جسکو یوحنا بھی کہا جاتا ہے ایک نبی کے مثیل قرار دیئے گئے۔یعنی حضرت الیاس جس کو ایلیا بھی کہتے ہیں ان کے آپ مثیل تھے۔حضرت مسیح کے آنے کے متعلق بائیل میں پیشگوئی موجود تھی۔اور اب بھی ہے کہ وہ نہیں آسکتا جب تک ایلیاء آسمان سے نازل نہ ہوا۔لیکن ایلیاء نے آسمان سے کیا آنا تھا۔ایک اور شخص کو خدا تعالیٰ نے انہی صفات کے ساتھ جن سے ایلیاء متصف تھے۔حضرت مسیح سے پہلے مبعوث فرما دیا۔تو حضرت بیٹی" میں ایک ایسی بات رکھی گئی جو آپ سے پہلے کسی نبی میں نہ تھی۔اور اس سے حضرت بیٹی کا نام زندہ جاوید ہو گیا۔کیوں؟ اس لئے کہ آپ حضرت مسیح موعود کے لئے ایک دلیل کے طور پر ہو گئے جب مسیح موعود کی صداقت پیش کی جائے گی تو ضرور حضرت سجی کو نظیر کے طور پر پیش کیا جائے گا۔اور جب کسی عیسائی کے سامنے یہی یوحنا اور ایلیاء کا واقعہ رکھیں گے تو پھر اس میں تاب نہ رہے گی کہ کچھ بول سکے۔بہت سے لوگوں نے اس آیت کے معنی کرنے میں ٹھو کر کھائی ہے اور اس سے یہ سمجھا ہے کہ سیکی نام پہلے کسی کو نہیں دیا گیا۔یعنی آپ کا وہ نام رکھا گیا ہے جو آپ سے پہلے کسی نبی یا غیر نبی کا نہیں رکھا گیا حالانکہ یہ بات بالبداہت تاریخ سے غلط ہے۔لیکن اگر تسلیم بھی کر لیا جائے : ملا کی ۴/۵