خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 439 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 439

خطبات محمود جلد (5) ۴۳۸ پیدا ہوا۔جب حضرت عائشہ نے کہا کہ آپ تو عملوں کے ذریعہ جنت میں جائیں گے۔تو آپ نے فرمایا نہیں میں بھی خُدا کے فضل سے ہی جنت میں جاؤں گا۔پس وہ انسان جو سید الانبیاء اور اگلے پچھلے تمام انسانوں کا سردار ہے وہ بھی جب خدا کا نام آتا ہے۔تو کہتا ہے کہ میرے عمل کیا اس کے فضل سے ہی جنت میں جاؤں گا۔تو کیسا نادان ہے وہ انسان جو ان کے خادموں کا غلام ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔مگر اللہ تعالیٰ سے وہ مطالبہ کرتا ہے جو انہوں نے بھی نہیں کیا وہ ان کے غلاموں کا غلام ہونے کا مدعی ہے۔مگر اللہ تعالیٰ کو اپنا غلام بنانا چاہتا ہے۔حالانکہ کسی غلام کی یہ طاقت نہیں ہوتی کہ اپنے آقا کا مقابلہ کرے۔پھر جو غلاموں کا غلام ہو۔اُس کا کیا حق ہو سکتا ہے۔تو یہ بہت بڑی بات ہے کہ جب بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں اپنے حقوق نہیں ملے تو بڑا شور مچاتے ہیں۔ایسے لوگوں کو میں نصیحت کرتا ہوں کہ اگر وہ کوئی دینی خدمت کرتے ہیں تو ان کے دل سے یہ خیال نکل جانا چاہئیے۔جب تک ان کو دینی خدمت کی توفیق ملتی ہے۔انہیں سب کچھ پل رہا ہوتا ہے۔لیکن جب انہیں حقوق کا خیال پیدا ہوتا ہے تو ان کا سب کچھ جاتا رہتا ہے۔خدا تعالیٰ ہماری جماعت کو توفیق دے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے احسانوں کو سمجھے اور اس بات کا عملی طور پر ثبوت دے کہ اللہ اس کا محتاج نہیں۔بلکہ وہ اللہ کی محتاج ہے۔خدا تعالیٰ ہماری جماعت کو ہر قسم کے تکبر سے بچائے۔آمین۔الفضل ۷ را پریل ۱۹۱۷ء) بخاری کتاب الرقاق باب القصد والمداومة على العمل۔