خطبات محمود (جلد 5) — Page 363
خطبات محمود جلد (5) ۳۶۲ زیادہ عبادت اور شکر گذاری کرے لے۔تو خدا تعالیٰ کے فضلوں کا نتیجہ مستی نہیں ہونا چاہیئے۔بلکہ عبادت اور شکر گذاری میں اور بڑھنا چاہیئے۔یہاں رہنے والے دوست خوب سُن لیں اور باہر کے دوستوں کو اخبار کے ذریعہ یہ بات پہنچ جائے گی کہ ہماری جماعت کے لوگ شکر گذاری میں اور بڑھیں اور ان کی کوششوں میں اور زیادہ ترقی ہو یہ نہ ہو کہ جلسہ کے دنوں میں جو جوش و اخلاص آپ لوگوں نے دکھایا ہے۔اور جو معرفت ان دنوں حاصل ہوئی ہے اس کو اور زیادہ نہ بڑھاؤ۔اور اس میں ترقی نہ کرو۔یہ سب خدا کے فضل کے نظارے ہیں جو آپ لوگوں نے دیکھے ہیں۔بس آپ لوگوں کو چاہیئے کہ خدا کی حمدوثنامیں اور بڑھیں اور اپنی کوشش اور سعی کو اور زیادہ وسیع کریں۔دیکھو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ کس پر خدا کے فضل ہوں گے۔لیکن جس قدر آپ پر خُدا کے فضل اور احسان ہیں اُسی قدر آپ عبادت اور شکر گزاری میں سب سے بڑھ کر تھے۔نادان ہے وہ شخص جس نے کہا۔- کرم ہائے تو مارا کرد گستاخ کیونکہ خُدا کے فضل انسان کو گستاخ نہیں بنایا کرتے اور سرکش نہیں کر دیا کرتے۔بلکہ اور زیادہ شکر گذار اور فرمانبردار بناتے ہیں۔پس تم لوگ پہلے کی نسبت زیادہ شکر گزار بن جاؤ۔کیونکہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔لَئِن شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ لَ کہ جو کچھ تمہیں دیا گیا ہے اگر تم اس پر شکر کرو گے تو میں اور زیادہ دوں گا۔اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کو شکر گزار بنائے اور پہلے کی نسبت زیادہ فیضان الہی حاصل کرنے کے قابل ٹھہرائے۔امین یارب العالمین۔بخاری کتاب الرقاق باب الصبر عن المحارم۔سے سورہ ابراہیم: ۸۔الفضل ۲۳ جنوری ۱۹۱۷ء)