خطبات محمود (جلد 5) — Page 343
خطبات محمود جلد (5) ۳۴۳ نے بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دوسری بعثت کو تمام انبیاء کے مقابلہ میں رکھا ہے۔فرمایا وَإِذَا الرُّسُلُ أقتت ا پس جس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نوع ، ابراہیم، یعقوب، الحق ، اسمعیل ، موسی اور مسیح تھے۔اسی طرح آپ کے بروز حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی ان سب کے قائم مقام ہیں۔تو انت منی بمنزلة ولدی کے معنی ہیں انت منی بمنزلة رهطی۔یعنی آپ کا خدا تعالیٰ کے نزدیک وہ درجہ اور رتبہ ہے کہ جو انبیاء کی جماعت مجموعی طور پر پاسکتی ہے۔اب کوئی یہ تو کہہ سکتا ہے کہ اس سے دوسرے انبیاء کی ہتک ہو گئی ہے لیکن یہ ہرگز نہیں کہہ سکتا کہ اس سے شرک پایا جاتا ہے۔پس یہ بات باطل ہوگئی کہ آپ کے الہاموں میں شرک پایا جاتا ہے۔پھر انت منی بمنزلۃ ولدی سے شرک نہ ہوا بلکہ تو حید قائم ہوئی کیونکہ یہ وہ زمانہ تھا جس میں تمام امتوں میں شرک پایا جاتا تھا اس کو حضرت مسیح موعود نے آکر ڈور کیا یہی وجہ ہے کہ ان نبیوں کے نام آپ کو دیئے گئے۔پھر آپ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور اُلفت میں ایسے صاف ہوئے کہ آپ کا عکس اپنے اندر لے لیا اس لئے آپ کا نام بھی پایا۔اس میں شرک کی کونسی بات ہے۔جو لوگ کہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود کے ان الہامات میں شرک ہے ان کے علم و عقل کا پردہ فاش ہو گیا ہے۔انہوں نے اعتراض تو ایک ایسے انسان پر کیا جو جری اللہ فی حلل الانبیاء ہے لیکن خود اتنی بھی تحقیقات نہیں کی کہ اس الہام کے معنی کیا ہیں۔کسی نے کہا ہے ؎ چوں خدا خواهد که پرده کس درد میلش اندر طعنه پاکاں زند اس وقت ایسے لوگ بھی ہیں جو احمدی کہلا کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر حملہ آور ہور ہے ہیں۔مگر ان کو یاد رکھنا چاہئیے کہ وہ جو حملہ بھی کریں گے وہی ان کی علمیت کی چادر کو چاک چاک کر دیگا ان کو اگر اپنے علم کا دعویٰ ہے تو ہو ہمیں نہیں ہے۔لیکن اگر ساری دُنیا کے عالم بھی ان کے ساتھ مل کر آجائیں گے تو وہی لوگ جن کو انہوں نے جہاں کی جماعت کہا تھا ان کی ایسی پردہ دری کریں گے کہ ان کے لئے مرنا جینے سے اچھا معلوم ہوگا اور وہ مرنے کو بہتر سمجھیں گے۔پس ان کے لئے بہتر ہے کہ تو بہ اور استغفار کر لیں۔اور پیشتر اس کے ان کی پردہ دری ہوا اپنی ان حرکات سے باز آجائیں ورنہ اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات کا درجہ متشابہات کی وجہ سے ضعیف حدیث سے بھی گھٹ جاتا ہے تو پھر قرآن کریم اور صحیح حدیثوں کا بھی یہی حال ہوگا اور انہیں بھی ان کو چھوڑنا پڑیگا کیونکہ ان میں بھی متشابہات ہیں۔المرسلات: ۱۲