خطبات محمود (جلد 5) — Page 333
۳۳۳ 38 خطبات محمود جلد (5) حضرت مسیح موعود کے الہامات کا درجہ (فرمودہ یکم دسمبر ۱۹۱۷ء) سورہ فاتحہ اور مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔م هُوَ الَّذِي أَنْزَلَ عَلَيْكَ الْكِتَبَ مِنْهُ ايتٌ مُحْكَمتٌ هُنَّ أُمُّ الْكِتَبِ وَأَخَرُ مُتَشْبِهُنَّ ، فَأَمَّا الَّذِيْنَ فِي قُلُوبِهِمْ زَيْغٌ فَيَتَّبِعُوْنَ مَا تَشَابَهَ مِنْهُ ابْتِغَاءَ الْفِتْنَةِ وَابْتِغَاءَ تَأْوِيلِهِ ، وَمَا يَعْلَمُ تَأْوِيْلَةَ إِلَّا اللهُ وَالرَّسِخُونَ فِي الْعِلْمِ يَقُولُونَ أَمَنَّا بِهِ كُلٌّ مِنْ عِندِ رَبِّنَا ، وَمَا يَذْكُرُ إِلَّا أُولُوا الْأَلْبَابِ رَبَّنَا لا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِن لَّدُنْكَ رَحْمَةٌ ، إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ رَبَّنَا إِنَّكَ جَامِعُ النَّاسِ لِيَوْمٍ لَّا رَيْبَ فِيهِ إِنَّ اللَّهَ لَا يُخْلِفُ ج الْمِيعَادَه اللہ تعالیٰ کی یہ سنت قدیم سے چلی آتی ہے کہ اس کے کلام میں ایک حصہ محکمات کا ہوتا ہے اور ایک حصہ متشابہات کا اور اس میں بڑی بڑی حکمتیں پوشیدہ ہیں۔ایک حکمت تو یہی ہے کہ اس طرح کمزور ایمان والوں اور قومی ایمان والوں کی ہمتقیوں اور غیر متقیوں کی ، صالحین اور غیر صالحین کی پر کچھ ہو جاتی ہے۔جن لوگوں کا ایمان کمزور ہوتا ہے وہ تو متشابہات کے پیچھے پڑ جاتے ہیں اور علم کی کمی یا تقویٰ کے فقدان یا ایمان کی کمزوری کی وجہ سے ایسی راہ اختیار کر لیتے ہیں جو ان کی ہلاکت کا باعث ہو جاتی ہے۔لیکن وہ لوگ جن میں تقویٰ و طہارت کا مادہ ہوتا ہے، جن کے ایمان مضبوط ہوتے ہیں اور جن کے دلوں میں خدا تعالیٰ کی عظمت گھر کئے ہوتی ہے وہ متشابہات کے پیچھے ایسے رنگ میں نہیں پڑتے جوان کے ایمان کے ضائع کرنے کا باعث ہو۔پس چونکہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ سے اپنے مخلص اور پیارے ال عمران: ۸ تا ۱۰