خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 274 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 274

خطبات محمود جلد (5) ۲۷۴ اس عہد کو پورا کرو فر ما یا۔اِلَّا الَّذِينَ عَاهَدتُّم مِّنَ الْمُشْرِكِيْنَ ثُمَّ لَمْ يَنقُصُوكُمْ شَيْئًا وَلَمْ يُظَاهِرُوا عَلَيْكُمْ أَحَدًا فَأَتِمُوا إِلَيْهِمُ عَهْدَهُمْ إِلَى مُدَّتِهِمْ إِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِينَ (التوبه : (۴) مشرکین میں سے وہ لوگ کہ جن کے ساتھ تم نے عہد باندھا۔پھر انہوں نے اس عہد کو نہ توڑا۔اور نہ تمہارے خلاف کسی کی مدد کی۔پس تمہارا فرض ہے کہ تم ان کے عہد کو پورا کرو۔ان کی مدت تک۔اور یا درکھو کہ اللہ تعالیٰ متقیوں سے محبت رکھتا ہے۔اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے عہد کے پورا کرنے والوں کو متقی قرار دیا ہے اور فرمایا ہے کہ ایسا کرنے والوں سے اللہ تعالیٰ محبت کرتا ہے۔یعنی اگر کوئی ایسا نہ کرے تو خدا اس سے محبت نہیں کرے گا۔اور خدا تعالیٰ جو مسلمانوں سے محبت کرتا اور ہر موقعہ پر ان کی تائید اور نصرت کرتا ہے تو اسی لئے کہ وہ غداری سے بچتے ہیں۔اگر وہ اس سے نہ بچیں اور نقض عہد کریں تو خدا کا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے۔غیروں سے اب لڑائی کے معنی ہی کیا ہوئے تم خود ہی غیر بن کے محل سزا ہوئے جب تم نے اپنے دل سے ہی خدا کو نکال دیا تو اس نے بھی تمھیں چھوڑ دیا۔تو أُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمُ والی آیت کے علاوہ اور جگہ بھی قرآن کریم میں بار بار یہی تاکید کی گئی ہے کہ ہر قسم کی غداری سے بچو۔حتی کہ خدا تعالیٰ نے مؤمنین کی نشانی یہی بتائی ہے کہ وَالَّذِينَ هُمْ لِأَمَنتِهِمْ وَعَهْدِ هِمْ رَاعُونَ (المؤمنون : ۹ ) کہ وہ اپنی امانتوں اور عہدوں کو پورا کرنے والے ہوتے ہیں تو مومن بننے کے لئے یہ شرط ہے کہ اپنے عہدوں کو پورا کرے۔کوئی کہے کہ مومن کے لئے کا فر کا عہد پورا کرنا ضروری نہیں۔میں کہتا ہوں تم مومن ہی تب بنو گے جبکہ ہر ایک عہد کو پورا کرو گے۔پھر اس کے کیا معنے ہوئے کہ مومن کے لئے کافر کا عہد پورا کرنا ضروری ہی نہیں بلکہ اس وقت تک کوئی مومن ہی نہیں کہلا سکتا جب تک کہ عہد کو پورانہ کرے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔یہود کہتے ہیں لَيْسَ عَلَيْنَا فِي الْأُمِّيِّينَ سَبِيلٌ (آل عمران : ۷۶ ) کہ یہ مسلمان اُمی ہیں ان کا ہم پر کوئی حق نہیں ہے خواہ ہم ان کے مال چھین لیں۔ان سے بد عہدی کریں ان سے خیانت کریں۔ان کا سب کچھ ہمارے لئے جائز اور روا ہے۔لیکن آج مسلمان بھی جن کی نسبت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ یہودی ہو جائیں گے ا۔یہودیوں مشکوۃ کتاب الانذار والتحذير باب تغير الناس۔