خطبات محمود (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 89 of 574

خطبات محمود (جلد 4) — Page 89

خطبات محمود جلد ۴ ۸۹ سال ۱۹۱۴ء نہیں دے سکیں گی اور نہ خدا کے عذاب سے بچا سکیں گی۔اگر کوئی آدمی کوڑھی ہو جائے تو وہی اس کے عزیز اور رشتہ دار جو اس کے ہاتھ چومتے تھے اس سے گھن کرنے لگتے ہیں اور پاس نہیں بیٹھنے دیتے۔جب تم کو اس دنیا میں میرے عذاب سے کوئی بچا نہیں سکتا تو آخرت میں کون بچائے گا۔اس وقت اسلام پر بڑی مصیبت پڑی ہوئی ہے۔مسلمانوں نے قرآن شریف کو ، شریعت کو اور اعمال صالحہ کو چھوڑ دیا ہے۔دین کو بھلا کر دنیا کے کاموں میں مشغول ہیں۔اس وقت صرف تمہاری ہی ایک جماعت ہے جو ترقی کر سکتی ہے تمہارے لئے گھبرانے کی کوئی وجہ نہیں۔تم نے تو دین کو دنیا پر مقدم کرنے کا وعدہ کیا ہوا ہے۔تم اپنی گفتار سے رفتار سے اعمال سے دنیا پر ثابت کر دو کہ ہمارے سامنے دین کے مقابلہ میں دنیا کوئی ہستی نہیں رکھتی۔یہ مت خیال کرو کہ کسی کی ناراضگی اور دشمنی کی وجہ سے ذلیل ہو جاؤ گے۔ایسا ہر گز نہیں ہو سکتا۔تم اپنے آقا حضرت مسیح موعود مہدی مسعود کو دیکھ لو۔دنیا نے ذلیل کرنے میں کتنی کوشش کی۔حکومت کی طرف سے مقدمے بنائے گئے۔عوام نے مقدمے کرنے میں ایڑی سے لے کر چوٹی تک کا زور لگایا۔لیکن خداوند تعالیٰ نے اپنے نبی کے مقابلے میں کسی کی پیش نہ جانے دی۔اگر تم ان کے سچے فرمانبردار ہو تو کوئی دنیا کی تکلیف تمہیں نہیں پہنچ سکتی۔اگر ایسے ہو جاؤ گے تو خداوند تعالیٰ یقینا تمہیں کبھی ذلیل نہیں ہونے دے گا۔الفضل ۱۳ مئی ۱۹۱۴ء) البقرة: ۴۳، ۴۲ فاطر: ۲۵ النساء: