خطبات محمود (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 85 of 574

خطبات محمود (جلد 4) — Page 85

خطبات محمود جلد ۴ ۸۵ سال ۱۹۱۴ء ان سب کمزوریوں سے پاک ہے۔اللہ کی نہ نیت بدلتی ہے نہ وہ کمزور ہے نہ اس کے سامنے کوئی روک آ سکتی ہے۔غرضیکہ اللہ تعالیٰ کی طرف کسی نقص کو منسوب کرنا ہی جہالت ہے تو جب ایسی ہستی وعدہ کرے تو اس کے پورا ہونے میں کون سا شک و شبہ ہو سکتا ہے۔اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری اور اس کی اطاعت اختیار کرو۔اس سے جو وعدہ دین کو دنیا پر مقدم رکھنے کا کیا ہے اس کو پورا کرو۔اسلام کے حکموں پر چلو تم نے ایک دفعہ نہیں دو دفعہ نہیں بلکہ تین دفعہ عہد کیا۔یہ عام مشہور ہے کہ پہلی اور دوسری دفعہ تو گناہ معاف ہوسکتا ہے لیکن تیسری دفعہ معاف نہیں کیا جاتا۔اپنے اندر ہوشیاری پیدا کرو۔غفلت اور سستی کو چھوڑ دو۔دنیا میں ایک بہادر سپاہی کی طرح رہو۔ساری دنیا کی طاقتیں مل کر بھی تمہیں مٹا نہیں سکتیں۔عزت اور شان وشوکت مومن کی غلام ہے جب کوئی خدا کا فرمانبردار ہو جاتا ہے تو یہ ہاتھ باندھ کر آجاتی ہے۔اللہ کے عہدوں کو پورا کرو تا کہ وہ اپنے انعاموں کا دروازہ تم پر کھولے۔خدا تمہیں دین کو دنیا پر مقدم کرنے کی توفیق دے تاکہ تم عہدوں کو پورا کر سکو۔ل البقرة: استام (الفضل ۱۱ مئی ۱۹۱۴ ء ) ل اليواقيت و الجواهر جلد ۲ صفحه ۲ مطبوعہ مطبع ميمنة مصر ۱۳۱۷ھ مکتوبات امام ربانی از حضرت مجدد الف ثانی جلد ۱ صفحه ۳۳۶ مطبع نولکشور ۴ سلاطین باب ۲۲ آیت ۶ برٹش اینڈ فارن بائیبل سوسائٹی لاہور ۱۹۴۳ء د مجمع بحار الانوار جلد ا صفحه ۲۶، ۲۷ زیر لفظ ”ارس“ مطبوعہ نولکشور ۱۳۱۴ھ حضرت امیر معاویہ کے اصل الفاظ اس پیغام میں یہ تھے۔لئن تیممت على ما بلغنى لا صالحن صاحبى ولا كونن مقدمته ولا جعلن قسطنطنية حممة سوداء ولا نزعنك عن الملك نزع الاصطفلينه ولا ردنك اريسا من الارارسة ترعى الدوابل - یعنی اگر تو نے میرے پاس تھی پہنچنے والی خبر کے مطابق حملہ کا ارادہ کیا تو میں فور ا حضرت علی سے صلح کر کے ان کی طرف سے تیرے مقابل پر سب سے پہلا نکلنے والا جرنیل ہوں گا اور یاد رکھ کہ میں تیرے پایۂ تخت قسطنطنیہ کو جلا کر سیاہ کر دوں گا اور تجھے تیرے تاج و تخت سے علیحدہ کر کے تجھے ایک ذلیل چرواہا بنادوں گا کہ تو شوروں کے پہلے چرا تا پھرے گا۔تذکرہ صفحہ ۶۱۔ایڈیشن چہارم