خطبات محمود (جلد 4) — Page 45
خطبات محمود جلد ۴ ۴۵ (۱۳) خدا تعالیٰ ہی مصیبتوں سے بچاسکتا ہے فرموده ۱۳۔مارچ ۱۹۱۴ء بمقام قادیان) سال ۱۹۱۴ء تشہد ،تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضرت صاحبزادہ صاحب نے درج ذیل آیات کی تلاوت کی:۔وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِى عَلَى فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوالى وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ اور پھر فرمایا:۔میرا ارادہ تو یہ تھا کہ میں ان خطبوں میں جن کا آپ لوگوں کے سامنے بیان کا موقع ملے ، قرآن کو ابتداء سے آیت آیت کر کے ترجمہ اور مطلب بیان کروں لیکن آج میں نے بجائے اس آیت کے جو مجھے اب پڑھنی چاہئے تھی ، یہ آیت ایک مصلحت کیلئے پڑھی ہے۔میرا ارادہ تو تھا کہ اس پر ایک مفصل تقریر کروں لیکن اس وقت میرے سر میں درد ہو رہا ہے۔میں جب رستے میں آرہا تھا تو خدا نے میرے جی میں یہ ڈالا کہ میں اس آیت کو پڑھوں اور اس پر کچھ بیان کروں۔اب مسجد میں مجھے ایک شخص نے ایک خط دیا ہے وہ لکھتا ہے۔میں مشکلات میں ہوں۔میں جگہ جگہ گیا۔میں ہر ایک بزرگ کے پاس گیا۔اور بہتیری تدبیریں کیں لیکن میرا کام بجائے بڑھنے کے کم ہی ہوتا گیا۔اور دن بدن میں نقصان پر نقصان اٹھا تا رہا۔اور اب میں بجائے ایک بڑی جائداد کے صرف چند روپوں کا مالک ہوں“۔