خطبات محمود (جلد 4) — Page 413
خطبات محمود جلد ۴ ۴۱۳ (۷۹) تمام کامیابیوں کی کنجی دُعا ہے ( فرموده ۶۔اگست ۱۹۱۵ء) سال ۱۹۱۵ء حضور نے تشہد ، تعو ذاور سورۃ فاتحہ کے بعد مندرجہ ذیل آیت کی تلاوت فرمائی:۔وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِى عَلَى فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ پھر فرمایا:۔دُعا کا مسئلہ بھی ایک بڑا اہم مسئلہ ہے اور جہاں تمام بڑے بڑے اہم مسائل میں مختلف مذاہب کا اختلاف ہوا ہے وہاں اس مسئلہ کے متعلق بھی کچھ اختلاف ہے اور پھر صرف مختلف مذاہب کا ہی اختلاف نہیں بلکہ ہر ایک مذہب کے مختلف فرقوں کا آپس میں بھی اختلاف ہے۔ان تمام اختلافات کو تھوڑی دیر کے لئے نظر انداز کرتے ہوئے اور ایک وقت کیلئے علیحدہ رکھتے ہوئے اگر کوئی غور کرے تو ضرور اس نتیجہ پر پہنچے گا کہ جس قدر لوگ خدا تعالیٰ کی طرف سے آنے کے مدعی ہوئے اور انہوں نے خدا تعالی کی تائید اور مدد سے جماعتیں قائم کی ہیں تمام کے تمام دعا کے اثر اور مفید ہونے کے صرف ت ئل ہی نہیں رہے بلکہ اپنی تمام کامیابیوں کی کنجی دعا کو بتاتے رہے ہیں۔خواہ وہ ہندوستان کے بزرگ ہوئے ہوں یا ایران کے، خواہ شام کے ہوئے ہوں یا عرب کے کسی ملک کے ہوں تمام اس مسئلہ پر متفق ہیں۔ان کے پیروؤں میں اختلاف ہے مگر دعا کی تفصیلات میں، ان کے ماننے والوں میں اختلاف ہے مگر دعا کے اغراض میں اور ان کے ساتھ تعلق رکھنے والوں میں اختلاف ہے لیکن دعا میں کسی کا