خطبات محمود (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 162 of 574

خطبات محمود (جلد 4) — Page 162

خطبات محمود جلد ۴ سال ۱۹۱۴ء ہے۔اور مالدار آدمی یہ خدمت کر سکتا ہے کہ وہ زخمیوں کی مرہم پٹی اور بیواؤں اور یتامی کی خدمت کیلئے چندہ دیں۔یوں بھی بیواؤں اور یتیموں کی پرورش اور زخمیوں کی خبر گیری عمدہ کام ہے اور اس طرح گورنمنٹ کے لئے سہولت ہو جائے گی اور بہت کچھ وقتیں ان کی رفع ہوسکتی ہیں تو یہ ایک پنتھ دو کاج ہو گئے۔اور اہل قلم کیلئے بیبیوں خدمات ہیں۔عوام میں وفاداری کے خیالات کو پھیلانا اور لوگوں کو ہر ایک قسم کی قربانی کیلئے تیار کرنا بھی ایک عمدہ اور اعلیٰ خدمت ہے۔یہ ایک آزمائش کا وقت ہے۔ہمارا فرض ہے کہ اس وقت وفاداری سے کام لیں۔ہم نہیں جانتے کہ نتیجہ کیا ہوگا۔ہمارا فرض ہے کہ ہم وفاداری سے کام لیں اور اپنے فرض کو پورا کریں۔یہ انعام ہیں ان کو یاد کرو۔اپنی زبانوں کو پورا کرو۔گورنمنٹ کی وفاداری اپنے ہر قول و فعل سے ثابت کر دو۔گورنمنٹ کی اندرونی مشکلات کو پورا کرنے کیلئے کوشش کرو۔اپنے عہد کو پورا کرو۔دعائیں کرو کہ کوئی نتیجہ ہو۔اسلام بڑھے خدا کا نام پھیلے۔خدا ایسا ہی کرے۔آمین ثم آمین۔البقرة : ۱۸۷ ال عمران : ۳۲ الفضل ۲۷ اگست ۱۹۱۴ ء ) س میں امید رکھتا ہوں کہ تجربہ کے وقت سرکار انگریزی ان کو اول درجہ کے خیر خواہ پائے گی۔( مجموعہ اشتہارات حضرت مسیح موعود علیہ السلام حصہ سوئم صفحه ۲۶۰ مطبوعه بدر ایجنسی قادیان ضلع گورداسپور )