خطبات محمود (جلد 4) — Page 161
خطبات محمود جلد ۴ 171 سال ۱۹۱۴ء آپ نے گورنمنٹ کو لکھا تھا کہ مشکل کے وقت گورنمنٹ دیکھ لے گی کہ اس وقت جو عایا اپنا مذہبی فریضہ سمجھ کر وفادار ہوگی وہ یہی احمد یہ جماعت ہوگی سے اس لئے تمہیں ضروری ہے کہ اس عہد کو جس طرح بھی ہو سکے پورا کرنے کیلئے ہر ممکن سے ممکن کوشش کرو۔اور جو عہد تم نے مسیح موعود کے ساتھ کیا تھا اسے پورا کرنے کے لئے گورنمنٹ کی جس طرح بھی ہو سکے مدد کرو۔یہ دو باتیں ہیں تیسری بات یہ ہے کہ فاتح ومفتوح دونوں قوموں کو نقصان پہنچتا ہے۔بعض دفعہ ایک قوم بظاہر فاتح معلوم ہوتی ہے لیکن در حقیقت وہ قوم اپنی حالت کے لحاظ سے مفتوح ہوتی ہے۔ہم نہیں جانتے کہ اس جنگ کا نتیجہ کیا ہوگا۔تم خصوصیت سے دعا کرو کہ جو کچھ بھی ہو اللہ تعالیٰ اس جنگ سے اسلام کیلئے کوئی بہتر صورت پیدا کر دے۔یہ جنگ ساری دنیا سے نرالی جنگ ہے۔تمام انبیاء نے اس کیلئے پیشگوئیاں کیں اور پھر حضرت مسیح موعود نے بھی اس کیلئے پیشگوئی فرمائی۔یہ تمام انبیاء کا پیشگوئیاں کرنا اور یہ حشر کوئی لغو نہیں۔یہ جنگ ایک عظیم الشان جنگ ہے آج تک دنیا میں کوئی ایسی جنگ نہیں ہوئی۔ہم نہیں جانتے اس جنگ سے دین کیلئے کیا نتیجہ نکلے۔تو تم آج سے ہی دعاؤں میں لگ جاؤ جو بھی اس کا نتیجہ ہو اللہ تعالیٰ اسے دین اسلام اور ہمارے سلسلہ کیلئے عمدہ اور بہتر بنائے۔اگر لوگ دین کی طرف متوجہ نہ ہوں تو ہمارے پاس کوئی ایسی تدبیر نہیں کہ جس سے ہم ان کو دین کی طرف متوجہ کر لیویں۔خدا تعالیٰ اپنی طرف متوجہ کرنے کے لئے فرماتا ہے۔وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِى عَلى فَإِنِّي قَرِيبٌ جب میرے بندے گھبرا جائیں اور انہیں ایسی کوئی صورت نہ ملے جس سے انہیں اطمینان حاصل ہو تو میرے حضور دعا کریں میں دعا کرنے والے کی دعا کو جب وہ دعا کرے تو قبول کرتا ہوں تو تم دعاؤں میں لگ جاؤ اور گورنمنٹ کی وفاداری کرو۔یہ وقت ہماری صداقت اور حضرت مسیح موعود کی صداقت کے پر کھنے کا آیا ہے۔یہ ایک آزمائش کا وقت ہے تم ہرممکن سے ممکن کوشش سے گورنمنٹ کی خدمت کرو۔ایک جاہل سے جاہل اور اجڈ انسان بھی گورنمنٹ کی خدمت کر سکتا ہے۔ایک آدمی گھر سے باہر اس حالت میں رہ کر کام کر سکتا ہے جب اسے اس بات کا اطمینان ہو کہ میرے گھر میں بالکل فساد نہیں ہے اس صورت میں وہ باہر جم کر کام کر سکتا ہے۔تو زمیندار یہ بہتر سے بہتر خدمت کر سکتا ہے وہ کوشش کر کے اپنے گاؤں میں کوئی فساد نہ ہونے دے۔گورنمنٹ کو اپنے ملک کی طرف سے بالکل مطمئن کر دیں۔یہ ایک عمدہ خدمت